انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”فَاسْتَكْثِرُوا فِيهِ مِنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ، خَصْلَتَانِ تَرْضَونَ بِهَا رَبَّكُمْ، وَخَصْلَتانِ لَا غِنَى لَكُمْ عَنْهُمَا، فَأَمَّا الْخَصْلَتانِ اللَّتَانِ تَرْضَونَ بِهَا رَبَّكُمْ: فَشَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَتَسْتَغْفِرُونَهُ، وَأَمَّا اللَّتَانِ لَا غِنَى لَكُمْ عَنْهُمَا فَتَسْأَلُونَ اللهَ الْجَنَّةَ، وَتَعُوذُونَ بِهِ مِنَ النَّارِ“ رمضان المبارک میں چار چیزوں کی کثرت رکھا کرو جن میں سے دو چیزیں اللہ کی رضا کیلئے اور دو چیزیں ایسی ہیں کہ جن کو حاصل کیے بغیر کوئی چارہ کار نہیں :پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرو وہ کلمہ طیّبہ اور اِستغفار کی کثرت ہےاور دوسری دو چیزیں جن کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں وہ یہ ہےکہ جنّت کی طلب کرو اور آگ سے پناہ مانگو۔(شعب الایمان:3336) اِس سے معلوم ہوا کہ مندرجہ ذیل چار چیزوں کی کثرت کرنی چاہیئے: (1)کلمہ طیّبہ کی کثرت کرنا۔(2)اِستغفار کی کثرت کرنا ۔ (3) اللہ تعالیٰ سے جنّت کا سوال کرنا۔(4)جہنّم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا۔ مذکورہ بالا چاروں چیزوں کی کثرت کیلئے مندرجہ ذیل کلمہ کی چلتے پھرتے کثرت کریں ، کیونکہ چاروں چیزیں اِس ایک کلمہ میں موجود ہیں :لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ الْفِرْدَوْسَ وَ اَعُوذُ بِکَ مِنَ النَّارِ ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، یا اللہ!میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں،تجھ سے جنّت الفردوس کا سوال کرتا ہوں اور جہنّم سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔