انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
طرح رمضان بھی مؤمن کیلئے ایک بہت ہی اہم اور معزّز و مکرّم مہمان ہے ، اُس کی قدر دانی کیلئے بھی پہلے سے تیاری کرنی چاہیئے اور ذہنی و عملی طور پر اس کیلئے تیار ہونا چاہیئے۔ رمضان کی تیاری میں دوچیزیں ہیں :(1)دنیاوی اعتبار سے۔(2)دینی اعتبار سے ۔ دنیاوی اعتبار سے: اِس طرح کہ دنیاوی مشاغل و مصروفیات سے اپنے آپ کو جس قدر بھی فارغ کرسکتے ہوں کرلیں ، تاکہ رمضان المبارک کا مہینہ مکمل یکسوئی کے ساتھ عبادت اور رجوع الی اللہ میں گزارا جاسکے۔اِس کیلئےذیل میں چند اہم تجاویز ذکر کی جارہی ہیں ، اِن کی مدد سے ان شاء اللہ اپنے آپ کو رمضان کیلئےبہت بہتر انداز میں فارغ کیا جاسکتا ہے: ٭……عید الفطر کی تمام شاپنگ اور خریداری شعبان المعظم کے مہینے میں ہی کرکے فارغ ہوجائیں ، کیونکہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کو شاپنگ مال اور مارکیٹس کے نذر کرنا ، بالخصوص جبکہ اُس کی وجہ سے روزہ ،نمازیں اور تراویح کی نماز متاثر ہوتی ہو یہ رمضان جیسے عظیم اور بابرکت مہینے کی بڑی ناقدری اور حق تلفی ہے ، جس میں عوام و خواص بہت سے لوگ مبتلاء نظر آتے ہیں۔ ٭……راشن اور گھر کا دیگر سودا سلف جو روز مرّہ کے معمولات میں خریدا جاتا ہے ، وہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی جہاں تک ممکن ہو ایک ساتھ ہی خرید کر فارغ ہوجائیں تاکہ رمضان المبارک میں یکسوئی حاصل ہوسکے۔