گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
اے عقبہ! کیا میں تجھے نہ بتا دوں کہ دنیا اور آخرت کے بہترین اخلاق کیا ہیں؟ حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپﷺ نے فرمایا: (۱) تم اُس سے جوڑ کر رکھو جو تم سے توڑے۔ (۲) تم اسے محروم نہ کرو جو تمہیں محروم کرے یعنی نہ دے۔ (۳) جو تمہیں تکلیف پہنچائے تم اسے معاف کردو۔ (مسند احمد: 158/4) یہ تینوں باتیں بہترین اخلاق میں سے ہیں۔ یہ سرورِ کونینﷺ نے بتایا ہے۔ اور پھر یہ عمل صرف ایک صحابی کو نہیں فرمایا، بلکہ جگہ جگہ ہر ہر صحابی کو فرمایا کرتے تھے۔ ایک اور صحابی حضرت معاذبن انس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: بہترین خصائل یہ ہیں: (۱) تم توڑنے والوں سے جوڑ کر رکھو۔ (۲) جو تمہیں محروم کرے تم اسے نوازدیا کرو۔ (۳) جو تمہیں بُرا بھلا کہا کرے، گالی دے تم اس سے درگزر کیا کرو۔ (مسند احمد: 438/3) اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پوچھا کہ کیا میں تمہیں دنیا وآخرت کے بہترین اخلاق نہ بتلاؤں؟ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے نبی! ضرور بتلائیے، کون سے اخلاق ہیں؟ نبی ﷺ نےفرمایا: (۱) جو تمہارے ساتھ قطع تعلقی رکھے تم اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ (۲) تم اُسے دیا کرو جو تمہیں محروم کرے۔ (۳) تم اسے معاف کر دو جو تم پر زیادتی کیا کرے۔ (درّ منثور: 711/6) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اے علی! کیا میں