اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پہنچایا جائے اور چونکہ عموماً لوگ اردو کم جانتے ہیں اس لئے اگر دوسری زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ ہو جائے تو انشاء اللہ بہت مفید ہو گا‘ اللہ پاک اس مجموعہ کو قبول فرمائے اور امت کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ بنائے۔ (مولف) عرض ناشر شادی بیاہ کے معاملہ میں آج مسلم معاشرہ کا بگاڑ بڑی خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ یہ کتاب بگڑے ہوئے معاشرہ کی اصلاح میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ بشرطیکہ اس کو گھر گھر پہنچایا جائے اور اس کے مضامین کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ اسلامی شادی کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں اس کتاب کو اپنے انداز مضامین اور موضوعات نیز معاشرہ کے احوال کے لحاظ سے بالکل ایک نئی اور اہم کتاب قرار دینا چاہئے ! اللہ پاک اس کے نفع کو عام و تام فرمائے‘ اور مسلمانوں کے معاشرہ کی اصلاح کا ذریعہ بنائے وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزْیْزٍ عبدالقدیر نکاح کا بیان