اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابوسعید خدری اور حضرت ابن عباس w سے روایت ہے دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس کی اولاد پیدا ہو اس کو چاہئے کہ اس کا نام رکھے اور اچھی تعلیم دے پھر جب وہ بالغ ہو جائے اس کا نکاح کر دے اگر وہ بالغ ہو جائے اور اس کا نکاح نہ کرے پھر وہ کسی گناہ میں مبتلا ہو جائے۔ تو اس کا گناہ (سبب کے درجہ میں) صرف باپ ہی پر ہو گا۔ (گو مباشرت کے درجہ میں خود اس پر ہو گا) اور حضرت عمر اور حضرت انس بن مالک w سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ توراۃ میں لکھا ہے کہ جس کی لڑکی بارہ سال کی عمر کو پہنچ جائے (اور قرائن سے نکاح کی حاجت معلوم ہو) اور یہ شخص اس کا نکاح نہ کرے‘ پھر وہ کسی گناہ میں مبتلا ہو جائے تو اس کا گناہ باپ پر ہو گا۔ (روا ہما البیہقی فی شعب الایمان و مشکوٰۃ شریف‘ امداد الفتاویٰ صفحہ ۲۶۴) دو لڑکوں یا لڑکیوں کی ایک ساتھ شادی نہیں کرنی چاہئے اپنے دو لڑکوں یا لڑکیوں کی شادی جہاں تک ہو سکے ایک دم (یعنی ایک ساتھ) مت کرو۔ کیونکہ بہوئوں میں ضرور فرق ہو گا۔ دامادوں میں ضرور فرق ہو گا۔ خود لڑکوں اور لڑکیوں کی صورت شکل میں اور کپڑے کی سجاوٹ‘ نور صبور میں‘ حیاء و شرم میں ضرور فرق ہو گا۔ اور بھی بہت باتوں میں فرق ہو جاتا ہے تذکرہ کرنے کی اور ایک کو گھٹانے اور دوسرے کو بڑھانے کی؟ اس سے خواہ مخواہ دوسرے کا جی برا ہوتا ہے۔ (بہشتی زیور صفحہ ۹ حصہ ۱۰) منگنی اور تاریخ کا تعین منگنی کی حقیقت منگنی کیا چیز ہے‘ در حقیقت منگنی صرف وعدہ ہے جو زبان سے ہوا کرتا ہے اس کے ساتھ مٹھائی کھٹائی وغیرہ کی کیا ضرورت ہے اگر خط میں لکھ کر وعدہ بھیج دیا جائے تب بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔ (اس کے علاوہ) اس کے ساتھ جس قدر بھی زوائد (زائد باتیں) ہیں سب زائد ازکار (اور بیکار) ہیں۔ (حقوق الزوجین صفحہ ۴۵۱) منگنی میں یہ تمام بکھیڑے جو آج کل رائج ہیں سب لغو اور خلاف سنت ہیں زبانی پیغام و جواب کافی ہے۔ (اصلاح الرسوم صفحہ۹۰) منگنی کی رسم میں برادری کے لوگوں کا جمع ہونا شریعت کی نگاہ میں (منگنی کی رسم میں) برادری کے مردوں کا اجتماع ضروری ہونا ایسی ضروری رسم ہے کہ چاہے برسات ہو کچھ ہو مگر یہ ممکن نہیں کہ ڈاک کے خط پر اکتفا کریں۔ بتلایئے شریعت نے جس چیز کو ضروری نہیں ٹھہرایا اس کو اس قدر ضروری سمجھنا کہ شریعت کے ضروری بتلائے ہوئے امور سے زیادہ اہتمام کرنا‘ انصاف کیجئے یہ شریعت