اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غسل فرض ہو جائے گا۔ (بہشتی گوہر) چند ضروری مسائل ۱:چھوٹی (نابالغہ) لڑکی سے اگر کسی مرد نے صحبت کی جو ابھی جوان نہیں ہوئی ہے تو اس پر غسل واجب نہیںہے لیکن عادت ڈالنے کے لئے اس سے غسل کرانا چاہئے۔ (لیکن مرد پر غسل واجب ہو گا) ۲:اگر تھوڑی سی منی نکلی اور غسل کر لیا پھر نہانے کے بعد اور منی نکل آئی تو پھر نہانا واجب ہے۔ ۳:اور اگر نہانے کے بعد شوہر کی منی نکلی جو عورت کے اندر تھی تو غسل درست ہو گیا۔پھر نہانا واجب نہیں۔ (بہشتی زیور صفحہ ۷۵ حصہ ۱) ۴: سوال کوئی شخص اپنی بیوی سے ہم بستر ہوا یعنی صحبت کی اور وہ پیشاب وغیرہ کر لے اور اس نے پھر خوب غسل کیا اور جب نماز شروع کرنے لگا تب مذی یا منی کا قطرہ آ گیا اب وہ پھر سے غسل کرے یا نہیں؟ جواب: اگر اس وقت عضو (تناسل) منتشر نہ ہو تو دوبارہ غسل واجب نہیں اگر منتشر ہو (یعنی قائم ہو) اور شہوت بھی ہو تو غسل واجب ہو گا۔ (کذا فی الدرالمختار‘ امداد الفتاویٰ) ۵:اگر کسی کے خاص حصہ سے کچھ منی نکلی اور اس نے غسل کر لیا غسل کے بعد بغیر شہوت کے کچھ نکلی تو اس صورت میں پہلا غسل باطل ہو جائے گا۔ دوبارہ پھر غسل فرض ہے بشرطیکہ یہ باقی منی سونے اور پیشاب کرنے میں چالیس قدم یا اس سے زائد چلنے کے پہلے نکلے مگراس باقی منی کے نکلنے سے پہلے اگر نماز پڑھ لی تو وہ نماز صحیح رہے گی اس کا اعادہ لازم نہیں۔ ۶: پیشاب کے بعد منی نکلے تو ااس پر بھی غسل فرض ہے بشرطیکہ شہوت کے ساتھ ہو۔ (بہشتی زیور صفحہ ۶۸۸ حصہ ۱۱) جن صورتوں میں غسل فرض نہیں منی اگر اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا نہ ہو اگرچہ باہر نکل آئے غسل فرض نہ ہو گا۔ مثلاً کسی شخص نے کوئی بوجھ اٹھایا یا بلندی سے گر پڑا یا کسی نے اس کو مارا صدمہ سے اس کی منی بغیر شہوت کے نکل آئی تو غسل فرض نہ ہوگا۔ ! اگر کوئی مرد اپنے خاص حصہ میں کپڑا لپیٹ کر جماع کرے تو غسل فرض نہ ہوگا بشرطیکہ کپڑا اس قدر موٹا ہو کہ جسم کی حرارت اور جماع کی لذت اس کی وجہ سے محسوس نہ ہو مگر احوط یہ ہے کہ غیبت حشفہ سے غسل واجب ہو جائے گا۔ " اگر کوئی مرد اپنے خاص حصہ کو حشفہ کے سر کی مقدار سے کم داخل کرے تب بھی غسل فرض نہ ہو گا۔ # مذی اور ودی کے نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتا۔ $ استحاضہ سے غسل فرض نہ ہوگا۔ % جس شخص کو منی جاری رہنے کا مرض ہو تو اس کے اوپر اس منی کے نکلنے سے غسل فرض نہ ہو گا۔ (بہشتی گوہر صفحہ ۶۸۹) احتلام کے مسائل اگر آنکھ کھلی اور کپڑے یابدن پر منی لگی ہوئی دیکھی تو بھی غسل کرنا واجب