اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال: اکثر عورتوں کو سفید رطوبت (پانی کی تری) ہمیشہ جاری رہتی ہے کیا وہ پاک ہے یا ناپاک۔ اور ایسی حالت میں نماز جائز ہے یا نہیں اور بحالت اخراج (یعنی اس کے نکلنے سے) وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں۔ جواب یہاں تین موقع ہیں۔ (جہاں سے رطوبت بہتی ہے) اور ہر جگہ رطوبت کا حکم جدا ہے۔ ایک موقع فرج خارج کا ہے (یعنی شرمگاہ کا ظاہری حصہ) اس کی رطوبت (تری) درحقیقت پسینہ ہے اور وہ پاک ہے۔ ! اور ایک موقع فرج کے باطن یعنی اس سے آگے کاہے یعنی رحم کا‘ اس کی رطوبت (تری) مذی یا ودی کی مثل ہے اور وہ نجس ہے۔ " اور ایک موقع خود فرج داخل (اندرونی شرمگاہ) کا ہے اس کی رطوبت (تری) میں تردد ہے کہ وہ پسینہ ہے یا مذی اس لئے اس کی نجاست میں اختلاف ہے۔ اور احتیاط اس کے نجس کہنے میں ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ فرج خارج جس کا دھونا غسل میں فرض ہے اس کی رطوبت پاک ہے۔ ! فرج داخل (یعنی شرمگاہ کا اندرونی حصہ) جس کا دھونا غسل میں فرض نہیں اس کی رطوبت میں اختلاف ہے اور احتیاط نجاست میں ہے۔ " نہ فرج داخل نہ فرج خارج بلکہ فرج داخل (اندرونی حصہ) سے بھی متجاوز (آگے یعنی رحم) اس کی رطوبت نجاست ہے۔ حاصل یہ کہ یہاں تین موقع ہیں اور ہر موقع کی رطوبت کا جدا حکم ہے۔ فرج خارج (ظاہری شرمگاہ) کی رطوبت طاہر (پاک) ہے۔ اور فرج داخل کے باطن یعنی رحم کی رطوبت نجس ہے اور خود فرج داخل کی رطوبت مختلف فیہ ہے۔ امام صاحب کے نزدیک طاہر اور صاحبین کے نزدیک نجس ہے۔ سوال میں جس رطوبت کا ذکر ہے (جو عموماً عورتوں کو شکایت ہوا کرتی ہے) وہ قسم دوم ہے اس لئے نجس ہے۔ البتہ اگر محقق (اور یقینی طور سے معلوم) ہو جائے کہ (یہ رطوبت پہلی قسم) قسم اول ہے تو طاہر ہے یا قسم سوم ہے تو احتیاطاً نجس ہے اور جو نجس ہے وہ ناقض وضو ہے۔ البتہ اگر ہر وقت جاری رہے تو اس کا حکم معذور کا ساہے۔ (امداد الفتاویٰ صفحہ ۱۰۸‘ ۱۱۲‘ ۱۲۱ جلد ۱ سوال نمبر ۱۰۶‘ ۱۰۷‘ ۱۰۸) خلاصہ بحث خلاصہ بحث یہ کہ جو رطوبت بہتی ہے وہ خواہ کوئی ہو ناقض وضو ہے اور ناپاک ہے لہٰذا بعض عورتوں کی اکثر اوقات جو سفیدی بہتی رہتی ہے وہ ناپاک ہے اور ناقض وضو ہے جب وہ بہہ کر فرج خارج (شرمگاہ کے ظاہری حصہ) تک نکل آئے تو وضو ٹوٹ جائے گا‘ اور فرج داخل (شرمگاہ کے اندرونی حصہ) کی جس رطوبت میں امام صاحب اور صاحبین کا اختلاف ہوا ہے وہ خود سے باہر آتی ہی نہیں۔ لیکن اگر یہ رطوبت (سفیدی) ہر وقت بہتی رہتی ہو تو وہ عورت معذور ہے۔ (حاشیہ امداد الفتاویٰ صفحہ ۱۱۲ جلد ۱) معذور کی تعریف اور اس کا حکم جس کو ایسا کوئی زخم ہے کہ برابر بہتا رہتا ہے کوئی ساعت بند نہیں ہو تا