اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صحت برباد کرتے ہیں اس کے لئے بھی یہی قاعدہ ہونا چاہئے کہ بغیر سخت تقاضے کے بیوی کے پاس نہ جائیں مشہیات (شہوت ابھارنے والی دوائوں) کے استعمال کرنے سے قوت زیادہ نہیں ہوتی ہاں استسقاء ہو جاتا ہے۔ جیسے استسقاء والا کتنا ہی پانی پی لے مگر پیاس نہیں بجھتی تو یہی حال ان لوگوں کا ہوتا ہے کہ کثرت مقاربت (صحبت کی زیادتی) سے ان کی بھی پیاس نہیں بجھتی اور یہ صحت کی دلیل نہیں بلکہ سخت مرض ہے جس کا انجام خطرناک ہے۔ (التبلیغ‘ تقلیل الطعام صفحہ ۵۹ جلد ۲۲) ضروری ہدایت‘ اعتدال کی ترغیب ہر چیز کو اپنے درجہ پر رکھنا یہی بڑا کمال ہے میرے نزدیک صحت کی حفاظت نہایت ضروری ہے اپنے اوپر سختی اور تعب نہ ڈالے اس سے بعض لوگ مرض میں مبتلا ہو گئے بعضے مجنوں ہو گئے بعضے مر گئے۔ صحت و حیات کی بڑی حفاظت رکھنی چاہئے۔ یہ وہ چیز ہے کہ پھر کہاں میسر۔ صحت کے سامنے تو لذت کیا چیز ہے تھوڑی دیر کے لئے مزہ پھر سزا۔ نشاط طبیعت کی بہت قدر کرنا چاہئے۔ مشروع (جائز) شہوت کے افراط (یعنی پورا کرنے میں مبالغہ اور زیادتی) میں بھی نقصان ہے اس واسطے کہ نشاط جاتا رہتا ہے۔ بزرگوں نے اس سے بھی منع کیا ہے۔ (حسن العزیز صفحہ ۱۲۲‘۴۰۵جلد ۱) اعتدال کا فائدہ (اعتدال کے ساتھ) یہ امر مفید صحت‘ اطمینان بخش‘ راحت رساں‘ سرور افزا‘ کفایت آمیز‘ دارین میں زندگی کی ترقی کا سبب ہے۔ (المصالح العقلیہ صفحہ ۱۹۴) عورت سے قضاء شہوت (اپنی خواہش پوری) کرنے کے بعد آپس میں محبت بڑھتی ہے اور مرد کی عزت عورت کی نظر میں بڑھ جاتی ہے وہ سمجھتی ہے کہ یہ مرد ہے نامرد نہیں ہے۔ (الکمال فی الدین صفحہ ۲۷۱) کثرت جماع سے پیدا ہونے والے امراض جماع طبی فعل ہے اور بقائے نسل کے لئے ضروری ہے مگر اس کی کثرت (زیادتی مندرجہ ذیل) اتنے امراض پیدا کرتی ہے۔ ضعف بصر (یعنی نگاہ کی کمزوری) ! ثقل سماعت (یعنی کم سننا بہرہ پن) " چکر‘ رعشہ # درد کمر $ درد گردہ % پیشاب کی کثرت & ضعف معدہ ' ضعف قلب (یعنی معدہ اور دل کی کمزوری) خصوصاً جس کو ضعف بصر یا ضعف معدہ یا سینہ کا کوئی مرض ہو اس کو جماع (کی کثرت) نہایت مضر ہے۔ (بہشتی گوہر صفحہ ۷۸۷ جلد ۱۱) ضروری ہدایات‘ احتیاطی تدابیر‘ مناسب غذائیں فائدہ