اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں تردد کے ساتھ دعا مانگنا چاہئے اور جس امر کی ایک جانب اپنے نزدیک متعین ہو اور قرائن سے کسی ایک شق کا خیر ہونا راجح ہو یا شر ہونا راجح ہو تو بلا تردد کے دعاء کرنا چاہئے۔ تردد کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح دعا کرے کہ یااللہ اگر میرے لئے یہ صورت بہتر ہو تو کر دیجئے ورنہ نہ کیجئے۔ (ایضاً صفحہ ۴۳۰ جلد ۱) اچھا رشتہ ملنے کے لئے اہم دعائیں {رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجْنَا وَذُرّْیٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا} ’’اے ہمارے رب ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کو ٹھنڈک عطا کر اور ہم کو متقیوں (پرہیز گاروں) کا مقتدا کر دیجئے۔‘‘ (مناجات مقبول صفحہ ۷۳) ((اللھم انی اسئلک من صالح ما تعطی الناس من المال والاھل والوالد غیر ضال ولا مضل)) (ص۱۲۷) ’’اے اللہ میں سوال کر تا ہوں تجھ سے اچھی اور نیک چیز کا جو تو لوگوں کو دے مال ہو یا بیوی یا اولاد‘ کہ نہ گمراہ ہوں اور نہ گمراہ کرنے والا۔‘‘ ((اللھم انی اسئلک العفو والعافیۃ فی دینی و دنیای واھلی ومالی)) (ص۶۵) ’’اے اللہ میں تجھ سے معافی اور امن وسلامتی مانگتا ہوں اپنے دین اور دنیا کے معاملہ میں اور اپنے اہل اور مال میں‘‘ ((اللھم بارک لنا فی اسماعنا وابصارنا وقلوبنا وازواجنا وذریاتنا وتب علینا انک انت التواب الرحیم)) (ص۱۳۹) ’’اے اللہ ہمارے لئے برکت دے ہماری قوت سماعت و بصارت میں اور ہمارے دلوں اورہماری بیویوں میں اور ہماری اولاد میں۔ اور ہماری توبہ قبول فرما لے۔ بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔‘‘ برے رشتہ سے بچنے کے لئے دعائیں ((اللھم انی اعوذ بک من امراۃ تشیبنی قبل المشیب و اعوذ بک من ولد یکون علی وبالا و اعوذ بک من مال یکون علیَّ عذابا)) (ص۱۹۵) ’’اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسی عورت سے کہ مجھے بوڑھا کر دے‘ بڑھاپے سے پہلے‘ اور پناہ چاہتا ہوں میںتیری ایسی اولاد سے کہ میرے لئے وبال ہو اور پناہ چاہتا ہوں میں ایسے مال سے کہ مجھ پر عذاب جان ہو‘‘ ((اللھم انی اعوذبک من فتنۃ النساء اللھم انی اعوذ بک من کل عمل یخزینی و اعوذ بک من کل صاحب یوذینی واعوذ بک من کل امل یلھینی)) (مناجات مقبول) ’’اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں عوتوں کے فتنہ سے۔ یا اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس عمل سے کہ مجھ کو رسوا کر دے اور تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس سا تھی سے جو مجھے تکلیف دے‘ اور پناہ چاہتا ہوں ایسے منصوبہ سے کہ مجھے غافل کر دے‘‘ (یہ سب دعائیں احادیث سے ثابت ہیں‘ جو مناجات مقبول مرتبہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے ماخوذ ومقتبس ہیں۔ دعائوں سے اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ لینا چاہئے)۔ استخارہ کی دعاء