اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شکوہ کریں گے۔ ((ویکرہ قص الاظفار فی حالۃ الجنابۃ وکذا ازالۃ الشعر لماروی خالد مرفوعا من تنور قبل ان یغتسل جائتہ کل شعرہ فتقول یا رب سلہ لم ضیعنی ولم یغسلنی۔ کذا فی شرح شرعۃ الاسلام عن مجمع الفتاوی وغیرہ)) (طحطاوی علیٰ مراقی الفلاح صفحہ ۲۸۶ باب الجمعہ‘ تکمیل) غسل کرنے کی وجہ سے اگر بیماری کا خطرہ ہو اگر بیماری کی وجہ سے پانی نقصان کرتا ہو کہ اگر وضو یا غسل کرے گی تو بیماری بڑھ جائے گی یا دیر میں اچھی ہو گی(توغسل کے بجائے ) تیمم کرنا درست ہے‘ لیکن اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہے اور گرم پانی نقصان نہ کرے تو گرم پانی سے غسل کرنا واجب ہے۔ البتہ اگر ایسی جگہ ہے کہ گرم پانی نہیں مل سکتا تو تیمم کرنا درست ہے۔ ! جس طرح وضو کی جگہ تیمم درست ہے اسی طرح غسل کی جگہ بھی مجبوری کے وقت تیمم درست ہے ایسے ہی جو عورت حیض اور نفاس سے پاک ہوئی ہو مجبوری کے وقت اس کو بھی تیمم درست ہے۔ وضو اور غسل کے تیمم میں فرق نہیں دونوں کا طریقہ ایک ہی ہے۔ " تیمم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور سارے منہ کو مل لے پھر دوسری مرتبہ زمین پر دونوں ہاتھ مارے اور دونوں ہاتھوں پر کہنی سمیت ملے‘ چوڑیوں اور کنگن وغیرہ کے درمیان اچھی طرح ملے۔ اگر اس کے گمان میں ناخن برابر کوئی جگہ چھوٹ جائے گی تو تیمم نہ ہوگا۔ انگوٹھی چھلے اتار ڈالے تاکہ کوئی جگہ چھوٹ نہ جائے۔ انگلیوں میں خلال کر لے جب یہ دونوں چیزیں کر لے تو تیمم ہو گیا۔ مٹی پر ہاتھ مار کر ہاتھ جھاڑ ڈالے تاکہ منہ میں مٹی نہ لگ جائے۔ # اگر غسل کرنا نقصان کرتا ہو اور وضو نہ کرے تو غسل کی جگہ تیمم کر لے ( اور وضو کر لے) اور اگر کسی کو نہانے کی بھی ضرورت ہے اور وضو کے لیے بھی پانی نہیں ہے (اور وضو کرنے سے بھی وہ معذور ہے) تو ایک ہی تیمم کر لے دونوں کے لئے الگ الگ تیمم کرنے کی ضرورت نہیں۔ (بہشتی زیور صفحہ ۶۸) بحالت سفر ریل میں تیمم جنابت درست ہے یا نہیں سوال: ریل وغیرہ کے سفر میں کہیں غسل کی ضرورت ہو جائے اور پانی نہ ملے تو تیمم کرکے نماز ادا کر سکتا ہے یا نہیں۔ اسٹیشن پر اگرچہ پانی ہر جگہ بکثرت مل سکتا ہے لیکن ریل میں غسل کرنا مشکل ہے تو تیمم کر سکتا ہے یا نہیں۔ جواب: اسٹیشن پر غسل کرنا مشکل نہیں لنگی باندھ کر پلیٹ فارم پر بیٹھ کر سقہ (پانی والے) کو پیسہ دے کر کہہ دے کہ مشک سے پانی چھوڑ دے اور اس سے قبل ٹانگیں وغیرہ ریل کے پاخانہ یا غسل خانہ میں جا کر پاک کر لے یا برتن میں پانی لے کریا اگر نل میں پانی موجود ہو تو اس سے پاخانہ یا غسل خانہ میں غسل ممکن ہے۔ ہمت کی ضرورت ہے ایسی حالت میں تیمم درست نہیں۔ (امداد الفتاویٰ صفحہ ۷۵ جلد ۱ سوال نمبر ۶۸) سیلان الرحم (لیکوریا) کا شرعی حکم