اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جن صورتوں میں غسل واجب ہوتا ہے چند ضروری اصطلاحات جوانی کے جوش کے وقت اول اول (شروع شروع میں) جو پانی نکلتا ہے اس کے نکلنے سے جوش زیادہ ہو جاتا ہے کم نہیں ہوتا اس کو مذی کہتے ہیں اور خوب مزہ آ کر جب جی بھر جاتا ہے اس وقت جو نکلتا ہے اس کو منی کہتے ہیں اور ان دونوں کی پہچان یہی ہے کہ منی نکلنے کے بعد جی بھر جاتا ہے اور جوش ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اور مذی نکلنے کے بعد جوش کم نہیں ہوتا بلکہ زیادہ ہو جاتا ہے مذی پتلی ہوتی ہے اورمنی گاڑھی ہوتی ہے۔ مذی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے (اور منی کے نکلنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے) سوتے یا جاگتے میں جب جوانی کے جوش کے ساتھ منی نکل آئے تو غسل واجب ہو جاتا ہے چاہے مرد ( یا عورت) کے ہاتھ لگانے سے نکلے یا محض خیال اور دھیان کرنے سے نکلے یا کسی اور طرح نکلے ہر حال میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ! جب مرد کے پیشاب کے مقام کی سپاری اندر چلی جائے اور چھپ جائے تو بھی غسل واجب ہو جاتا ہے چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔ مرد کی سپاری آگے کی راہ میں گئی ہو تو بھی غسل واجب ہو جاتا ہے چاہے کچھ بھی نہ نکلا ہو اور اگر پیچھے کی راہ میں گئی ہو تب بھی غسل واجب ہے لیکن پیچھے کی راہ میں کرنا اور کرانا بڑا گناہ ہے۔ " جو خون آگے کی راہ سے (عورت کو) ہر مہینے آیا کرتا ہے اس کو حیض کہتے ہیں جب یہ خون بند ہو جائے تو غسل کرنا واجب ہے اور جو خون بچہ پیدا ہونے کے بعد آتا ہے اس کو نفاس کہتے ہیںاس کے بند ہونے پر بھی غسل کرنا واجب ہے۔ خلاصہ یہ کہ چار چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے۔ جوش کے ساتھ منی نکلنا۔ ! مرد کی سپاری کا اندر چلا جانا۔ " حیض کے خون کا بند ہو جانا۔ # نفاس کے خون کا بند ہو جانا۔ (بہشتی زیور صفحہ ۷۵ حصہ ۱) حدث اکبر یعنی غسل فرض ہونے کے چار سبب ہیں۔ پہلا سبب منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جسم سے باہر نکلنا خواہ سوتے میں یا جاگتے میں‘ بیہوشی میں ہو یا ہوش میں جماع سے یا بغیر جماع کے‘ کسی خیال و تصور سے یا خاص حصہ کو حرکت دینے سے یا اور کسی طرح سے۔ ! دوسرا سبب کسی با شہوت مرد کے خاص حصہ کے سرکا کسی زندہ عورت کے خاص حصہ میں یا کسی دوسرے زندہ آدمی کے مشترکہ حصہ میں داخل ہونا خواہ وہ مرد ہو یا عورت یا خنثیٰ اور خواہ منی گرے یا نہ گرے اگر دونوں بالغ ہیں تو دونوں پر واجب ہے ورنہ جس میں شرط پائی جائے۔ (یعنی جوبالغ ہو) اس پر غسل فرض ہو جائے گا۔ " تیسرا سبب حیض سے پاک ہونا ہے۔ # چوتھا سبب نفاس سے پاک ہونا ہے۔ (بہشتی گوہر صفحہ ۶۸۹ حصہ ۱۱) : اگر کوئی عورت شہوت کے غلبہ سے اپنے خاص حصہ میں (یعنی شرمگاہ میں) کسی لکڑی وغیرہ کو یا اپنی انگلی کو داخل کرے تب بھی اس پر