اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
) اگر اپنے میکہ جائے تو قدیمہ سے خط و کتابت بھی رکھے۔ (اصلاح انقلاب صفحہ ۹۸ تا ۹۹ جلد ۲) احکام مباشرت (یعنی میاں بیوی کے خصوصی احکام و مسائل) بیوی کے پاس جانے میں بھی ثواب ملتا ہے حدیث میں یہاں تک آیا ہے کہ انسان جو بیوی کے پاس (خواہش پوری کرنے) جاتا ہے اس میں بھی ثواب ملتا ہے۔ کسی نے کہا یا رسول اللہ! یہ تو اپنی خواہش کا پورا کرنا ہے‘ اس پر کیوں ثواب ملتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب دیا کہ اگر اپنی خواہش کو بے محل صرف کرتا تو گناہ ہوتا یا نہیں؟ صحابہ نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ آپ نے فرمایا تو جب حلال موقع میں صرف کرتا ہے تو اسے ثواب بھی ملنا چاہئے۔ (الحیٰوۃ‘ حقیقت مال و جاہ صفحہ ۵۰۱) بیوی کے پاس کس نیت سے جانا چاہئے {وَابْتَغُوْا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَکُمْ} یعنی بیوی کی قربت سے اولاد کا قصد کرو جس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے مقدر فرمایا ہے۔ مسلمان کی دنیا بھی دین ہی ہے مگر یہ ضروری ہے کہ نیت کر کے اس کو دین بنانا چاہئے۔ اس بنیاد پر مسلمان دنیا دار ہو ہی نہیں سکتا۔ مثلاً نکاح دنیا کا قصہ ہے اور کوئی اہل اسلام کے ساتھ خاص نہیں‘ دین محض (خالص دین) تو وہ ہے جو اہل اسلام کے ساتھ مخصوص ہو اور نکاح تو کافر و مسلم دونوں میں مشترک ہے۔ بظاہر اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف دنیا کا قصہ ہے مگر حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بھی نیت یہ ہونی چاہئے کہ اس سے عفت محفوظ رہے اور طبیعت منتشر نہ ہو اور جمعیت خاطر کے ساتھ عبادت ہو سکے۔ اگر اس طرح نیت کرے گا تو نکاح عبادت ہو جائے گا۔ (الحیٰوۃ صفحہ ۵۰۰ ملحقہ حقیقت مال و جاہ) صحبت کرنے کا طریقہ {نِسَائُ کُمْ حَرْثٌْ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ} (ترجمہ و تشریح) صحبت آگے کے موقع میں ہو(یعنی شرمگاہ میں اور) یہ حکم اس لئے ہے کہ تمہاری بیویاں تمہارے لئے بمنزلہ کھیت کے ہیں‘ جس میں نطفہ بجائے تخم کے اور بچہ بجائے پیداوار کے ہے۔ (یعنی مادہ منویہ بمنزلہ بیج کے اور بچہ بمنزلہ پیداوار کے ہے) سو اپنے کھیت میں جس طرح سے ہو کر چاہو آئو اور جس طرح کھیتوں میں اجازت ہے اسی طرح بیویوں کے پاس پاکی کی حالت میں ہر طرف سے آنے کی اجازت ہے‘ (یعنی ہر طریقہ سے صحبت کرنے کی اجازت ہے) خواہ کروٹ سے ہو یا پیچھے یا آگے بیٹھ کر ہو یا اوپر یا نیچے لیٹ کر ہو یا جس ہیئت (طریقہ) سے ہو مگر آنا ہو ہر حال میں کھیت کے اندر کہ وہ خاص آگے کا موقع ہے کیونکہ پیچھے کا موقع (پاخانہ کا مقام) کھیت کے مشابہ نہیں (اس لئے) اس میں صحبت نہ ہو پیچھے کے موقع (یعنی پاخانہ کا