اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لڑکیوں کے پیغام بکثرت آنے کے لئے اس کو ہرن کی جھلی یا کاغذ پر لکھ کر ایک ڈبہ میں بند کر کے گھر میں رکھ دے۔ (پارہ نمبر ۱۶ ع نمبر ۱۷۔ اعمال قرآنی صفحہ ۶۴) نکاح سے متعلق چند ضروری ہدایات و تنبیہات اگرحاجت و استطاعت (قدرت) ہو تو نکاح کرنا افضل ہے۔ اور اگر حاجت باقی ہے مگر استطاعت نہ ہو تو روزے کی کثرت سے شہوت ٹوٹ جاتی ہے۔ ! نکاح میں زیادہ تر منکوحہ (لڑکی) کی دینداری کا لحاظ رکھو‘ مال و جمال اور حسب و نسب کے پیچھے زیادہ مت رہو۔ " اگر کوئی شخص تمہاری عزیزہ (بہن یا لڑکی ) کے لئے نکاح کا پیغام بھیجے تو زیادہ تر قابل لحاظ اس شخص کی نیک و ضعی اور دینداری ہے‘ دولت و حشمت‘ عالی خاندان کے اہتمام میں رہ جانے سے خرابی ہی خرابی ہے۔ # اگر کسی جگہ ایک شخص نکاح کا پیغام بھیج چکا ہے تو جب تک اس کو جواب نہ مل جائے یا وہ خود چھوڑ بیٹھے تم پیغام مت دو۔ $ اگر کوئی شخص دوسرا نکاح کرنا چاہے تو اس عورت کو یا اس کے ورثہ (اولیاء) کو مناسب نہیں کہ شوہر سے شرط ٹھہرا لے کہ پہلی منکوحہ (بیوی) کو طلاق دے دے جب نکاح کیا جائے گا (حدیث پاک میں اس کی صریح ممانعت آئی ہے) اپنی تقدیر پر قناعت کرنا چاہئے- % حلالہ کی شرط ٹھہرانا نہایت بے غیرتی کی بات ہے۔ (حدیث میں ایسے شخص پر لعنت آئی ہے) & نکاح مسجد میں ہونا بہتر ہے تاکہ اعلان بھی خوب ہو اور جگہ بھی برکت کی ہے۔ ' میاں بیوی کے باہمی معاملات خلوت (خصوصی تعلقات) کو دوست و احباب سے یا ساتھیوں یا سہیلیوں سے ذکر کرنا خدا تعالیٰ کو نہایت نا پسند ہے۔ اکثر لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ ( ولیمہ مستحب ہے‘ مگر اس میں تکلف و تفاخر نہ کرے۔ ) اگر نکاح کے بارے میں تم سے کوئی مشورہ کرے تو خیر خواہی کی بات یہ ہے کہ اگر کوئی خرابی تم کو معلوم ہو تو ظاہر کر دو یہ غیبت حرام نہیں ہے خیر خواہی سے اس کا عیب بیان کرنا پڑے تو شرعاً اس کی اجازت ہے بلکہ بعض جگہ واجب ہے۔ (تعلیم الدین باب النکاح) مختلف ضروری ہدایات و اصلاحات نکاح سے پہلے لڑکے کا کسی بہانے سے ایک مرتبہ لڑکی کو دیکھ لینا مناسب ہے فرمایا کہ لڑکا اور لڑکی کے متعلق موافقت و مناسبت کا دیکھنا تو بہت ضروری ہے۔ اسی واسطے حالات کی تحقیق کے علاوہ لڑکے کا لڑکی کو ایک نظر دیکھ لینا جب کہ نکاح کا