اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دکھائو۔ (تعلیم الدین صفحہ ۵۴) مرد کو اظہار محبت کرنا چاہئے بعض مردوں کو بڑا شبہ ہوتا ہے کہ مرد تو اظہار محبت کرتا ہے اور عورت اظہار محبت نہیں کرتی‘ مگر ا سکی وجہ یہ ہے کہ مرد کے لئے تو اظہار محبت زینت ہے اور عورت کے لئے عیب ہے اس کو حیاء و شرم مانع ہوتی ہے گو اس کے دل میں سب کچھ ہوتا ہے۔ (الافاضات الیومیہ صفحہ ۲۰۸ جلد ۲) عرب اور ہندوستان کے رواج کا فرق اور ضروری تنبیہ فرمایا عرب کے اندر رسم ہے کہ شوہر جب اول شب (پہلی رات) میں دلہن کے پاس آتا ہے تو دلہن شوہر کے آتے وقت تعظیم کے لئے کھڑی ہوتی ہے اور سلام کرتی ہے اور شوہر اپنے زائد کپڑے جو اتارتا ہے ان کو لے کر سلیقہ سے موقع پر رکھتی ہے۔ خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ ہے تو بہت اچھی بات‘ فرمایا کہ واقعی اچھی بات ہے مگر ہندوستان کے لئے میں اس کو پسند نہیں کرتا اس لئے کہ وہاں پر تو یہ رسم بے تکلفی کے درجہ میں ہے اور یہاں پر کج طبعی (یعنی طبیعتوں میں سلامتی نہ ہونے) کے سبب سے اس کا نتیجہ آزادی و بے حیائی ہو جائے گا۔ جو چیز حیاء کا سبب ہو اس کو باقی رکھنے کو جی چاہتا ہے۔ دلہن کی پیشانی پر قل ہو اللہ لکھنے کی رسم بعض جگہ یہ رسم ہے کہ قل ہو اللہ دلہن کی پیشانی پر لکھتے ہیں قل ہو اللہ میں تو اخلاص کا مضمون ہے‘ دلہن سے اس کو کوئی مناسبت نہیں معلوم ہوتی مگر لوگ اسی خیال سے لکھتے ہیں کہ میاں بیوی میں محبت و اخلاص رہے پس اخلاص کے معنی محبت کے سمجھے ورنہ آیات حب (محبت والی آیتیں) لکھتے۔ اول تو اخلاص کے معنی محبت ہی غلط ہیں۔ اسماء الٰہیہ میں برکت ضرور ہے مگر جب کہ مناسبت بھی ہو تو قل ہو اللہ کو اس سے کوئی مناسبت نہیں کوئی دوسری آیات جو اس کے مناسب ہوں (مثلاً آیات حب) پڑھ لی جائیں‘ نیز اگر لکھنا ہی ہو تو مناسب آیات لکھوائی جائیں پھر دلہن کی پیشانی پر لکھوا نے کے لئے محرم ہونا بھی شرط ہے‘ یعنی بعض لوگ نا محرم سے لکھواتے ہیں یہ ہر گز جائز نہیں اس کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ (الافاضات الیومیہ صفحہ ۱۵۸ جلد ۲) شب زفاف کی مخصوص دعائیں سنت یہ ہے کہ پہلے اس کے موئے پیشانی (پیشانی کے بال) پکڑ کر اللہ تعالیٰ سے برکت کی دعا کرے اور بسم اللہ کہہ کر یہ دعاء پڑھے۔ ((اللھم انی اسئلک خیرھا وخیر ما جبلت علیہ واعوذ بک من شرھا و شرما جبلت علیہ)) اور جس وقت صحبت کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے۔ ((بسم اللّٰہ اللھم جنبنا الشیطن و جنب الشیطن ما رزقتنا)) پہلی دعا کی برکت یہ ہے کہ زوجہ (بیوی) ہمیشہ تابع رہے گی‘ دوسری دعاکی برکت یہ ہے کہ اگر اولاد ہو گی تو صالح ہو گی اور شیطان کے ضرر سے محفوظ رہے گی۔ (زاد المعاد) (امداد الفتاویٰ صفحہ ۱۹۰ جلد ۲) شب زفاف میں صبح کی نماز کا اہتمام بیوی میاں کو نماز سے نہیں روکتی لیکن آپ دیکھ لیں کہ شادی کر کے شب زفاف میں