اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکعت نفل پڑھ کر سلام پھیر کر استخارہ کی دعا پڑھے پھر قلب کی طرف رجوع کرے۔ قلب کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھے سونے کی ضرورت نہیں اور استخارہ کی دعا ایک مرتبہ پڑھنا بھی کافی ہے حدیث شریف میں تو ایک ہی دفعہ آیا ہے اور پہلے سے اگر کسی جانب رائے کا رجحان ہو تو اس کو فنا کر دے۔ جب طبیعت یکسو ہو جائے جب استخارہ کرے اور اس طرح دعا کرے کہ ’’ اے اللہ جو میرے لئے بہتر ہو وہ ہو جائے‘‘ اور دعا مانگنا اردو میں بھی جائز ہے۔ لیکن حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے الفاظ بہتر ہیں۔ (ایضاً صفحہ ۴‘ ۱۴۷‘ جلد ۳) استخارہ کے مفید ہونے کی ضروری شرط استخارہ اس شخص کا مفید ہوتا ہے جو خالی الذہن ہو ورنہ جو خیالات ذہن میں بھرے ہوتے ہیں ادھر ہی قلب مائل ہو جاتا ہے اور وہ شخص یہ سمجھتا ہے کہ یہ بات مجھ کو استخارہ سے معلوم ہوئی ہے حالانکہ خواب یا قوت متخیلہ میں اس کے خیالات ہی نظر آتے ہیں۔ (افاضات الیومیہ صفحہ ۱۶۵ جلد ۱۰) متعین لڑکی یا لڑکے سے شادی کرنے کا عمل یا تعویذ کرنا فقہاء نے ایسے تعویذ لکھنے کو ناجائز لکھا ہے جس سے عورت خاوند کو تابع کر لے تو جب نکاح ہوتے ہوئے ایسا تعویذ دینا حرام ہے تو اس صورت میں تو نکاح بھی نہیںہوا۔ ایسا تعویذ دینا کب جائز ہو سکتا ہے جس سے ایک نا محرم کو اپنا تابع کیا جائے۔ مگر بہت سے بزرگ ایسے تعویذ دیتے ہیں حسب تصریح فقہاء ایسا تعویذ دینا بھی اگرچہ کسی بزرگ کے ہاتھ سے ہو گناہ ہے۔ (عضل الجامعہ صفحہ ۳۸۲) نکاح کے سلسلے میں تعویذ و عمل کرنے کا شرعی ضابطہ سوال: بیوہ عورت کو کوئی عمل پڑھ کر نکاح کی خواہش ظاہر کرنا صحیح ہے یا نہیں۔ جواب: عمل باعتبار اثر کے دو قسم کے ہیں۔ ایک قسم یہ کہ جس پر عمل کیا جائے وہ مسخر (تابع) اور مغلوب العقل (بے قابوو مجبور) ہو جائے۔ ایسا عمل اس مقصود کے لئے جائز نہیں جو شرعاً واجب نہ ہو جیسے نکاح کرناکسی معین مرد (یا عورت) سے شرعاً واجب نہیں اس کے لئے ایساعمل جائز نہیں۔ دوسری قسم یہ کہ صرف معمول (جس پر عمل کیا جا رہا ہے) کو اس مقصود کی طرف توجہ بلا مغلوبیت کے ہو جائے پھر بصیرت کے ساتھ اپنے لئے مصلحت تجویز کرے ایسا عمل ایسے مقصود کے لئے جائز ہے۔ اس حکم میں قرآن وغیرقرآن مشترک ہیں۔ (امداد الفتاویٰ صفحہ ۸۹ جلد ۴) آسانی سے نکاح ہو جانے کے عملیات عشاء کی نماز کے بعد ’’یا لطیف‘‘ ’’یا ودود‘‘ گیارہ سو گیارہ بار اول آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ چالیس روز تک پڑھے اور اس کا تصور کرے (اور اللہ سے دعا بھی مانگے) انشاء اللہ مقصود حاصل ہو گا۔ اگر (مقصد) پہلے پورا ہو تو (عمل ) چھوڑے نہیں۔ (بیاض اشرفی صفحہ ۲۳۹) لڑکیوں کے پیغام آنے کے لئے {وَلاَ تَمُدَّنَّ عَیْنَیْکَ اِلٰی مَا مَتَّعْنَا بْہٖ اَزْوَاجًا مِّنْھُمْ زَھْرَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا لِنَفْتِنَھُمْ فِیْہِ وَرْزْقُ رَبّْکَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰی۔ وَأْمُرْ اَھْلَکَ بْالصَّلٰوۃِ وَاصْطَبْرْ عَلَیْھَا لَا نَسْئَلُکَ رْزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی}