اسلامی شادی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(لیکوریا سیلان الرحم کی بیماری ہے کہ ہر وقت رطوبت جاری رہتی ہے) یا پیشاب کی بیماری ہے کہ ہر وقت قطرہ آتا رہتا ہے اتنا وقت نہیں ملتا کہ طہارت سے نماز پڑھ سکے تو ایسے شخص کو معذور کہتے ہیں۔ ! آدمی معذور جب بنتا ہے کہ پورا ایک وقت (نماز کا) اسی طرح گزر جائے کہ خون (یا جو بھی شکایت ہو) برابر بہا کرے اور اتنا بھی وقت نہ ملے کہ اس وقت کی نماز طہارت سے پڑھ سکے۔ اگر اتنا وقت مل گیا کہ اس میں طہارت (پاکی) سے نماز پڑھ سکتی ہے تو اس کو معذور نہ کہیں گے۔ البتہ جب پورا ایک وقت اسی طرح گزر گیا کہ اس کو طہارت سے نماز پڑھنے کا موقع نہیں ملا تو اب یہ معذور ہو گئی اب اس کا وہی حکم ہے کہ ہر وقت نیا وضو کر لیا کرے۔ پھر جب دوسرا وقت آئے تو اس میں خون بہنا شرط نہیں ہے بلکہ وقت بھر میں اگر ایک دفعہ بھی آجایا کرے سارے وقت بند رہے تو بھی معذوری باقی رہے گی‘ ہاں اگر اس کے بعد ایک پورا وقت ایسا گزر جائے کہ جس میں خون بالکل نہ آئے تو اب معذوری نہیں رہی۔ " معذور کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت وضو کر لیا کرے جب تک وہ و قت رہے گا تب تک اس کا وضو باقی رہے گا‘ البتہ جس بیماری میں مبتلا ہے اس کے علاوہ اگر کوئی بات ایسی پائی جائے جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وضو جاتا رہے گا اور پھرسے کرنا پڑے گا‘ جب یہ وقت چلا گیا‘ دوسری نماز کا وقت آ گیا تو اب دوسرے وقت دوسرا وضو کرنا چاہئے۔ اسی طرح ہر نماز کے وقت وضو کر لیا کرے اور اس وضو سے فرض نفل جو نماز چاہے پڑھے۔ (بہشتی زیور صفحہ ۵۴ حصہ ۱)