انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”وَيُغْفَرُ لَهُمْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ، قِيلَ:يَا رَسُولَ اللهِ!أَهِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ قَالَ:لَا، وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوَفَّى أَجْرَهُ إِذَا قَضَى عَمَلَهُ“ رمضان المبارک کی آخری شب میں سب کی مغفرت کردی جاتی ہے ، کسی نے دریافت کیا : یارسول اللہ !کیا یہ شبِ قدر ہے ؟ آپﷺ نے اِرشاد فرمایا: نہیں بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور جب اپنا کام ختم کرلے تو اُس کو اُجرت چُکادی جاتی ہے ۔(مسند احمد :7917) حضرت عبادہ بن صامتسے مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی کریمﷺنے رمضان کے قریب اِرشاد فرمایا :”أَتَاكُم رَمَضَانُ شَهْرُ بَرَكَةٍ يَغْشَاكَمُ اللهُ فِيهِ فَـيُنْـزِلُ الرَّحْمَةَ وَ يَحُطُّ الْخَطَايَا وَيَسْتَجِيْبُ فِيهِ الدُّعَاءَ“ رمضان کا مہینہ آگیا ہےجو بڑی برکت والا ہے ، اللہ تعالیٰ اس میں تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں ،اپنی رحمتِ خاصہ نازل فرماتے ہیں ، خطاؤں کو معاف کرتے ہیں اوردعاء کو قبول کرتے ہیں ۔(الترغیب و الترھیب:1490) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا :”نِعْمَ الشَّهْرُ شَهْرُ رَمَضَانَ، تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجِنَانِ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَيُغْفَرُ فِيهِ إِلّا لِمَنْ أَبَى“ رمضان کا مہینہ کیا ہی بہترین مہینہ ہے!!اس میں جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں،سرکش شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے اور اس میں (عُمومی طور پر سب ہی کی) مغفرت کردی جاتی ہے سوائے اُس شخص کے جو(اپنی بد اَعمالیوں کے ذریعہ مغفرت کے حصول سے) انکار کرے۔(کنز العمال:23701)