انوار رمضان |
ضائل ، ا |
(رمضان المُبارک کے مَسائل) ..........٭.....٭.....٭.......... کسی بھی کام کی درستگی کیلئے اُس کو صحیح طریقےسے کرنا اور اُس میں واقع ہونے والی غلطیوں سے بچنا نہایت ضروری ہے،اور اس کیلئے ضرورت اِس بات کی ہوتی ہے کہ اُس کو پہلے سیکھا اور سمجھا جائے تاکہ کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہو اور اُسے خراب کردینے والے اُمور سے بھی آگاہی ہو۔ بالکل اِسی طرح دین کا ہر حکم بھی اِس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اُس کو سیکھ کر کیا جائے ۔رمضان المُبارک میں بھی مختلف قسم کےاَعمال سراَنجام دیے جاتے ہیں،جن کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنانہایت ضروری ہےتاکہ ہر مسلمان کی زندگی میں آنے والا رمضان اُس کیلئے بہتر و مُفید اور اعلیٰ درجہ کا نفع مند ثابت ہوسکے اوراس میں کیے جانے والے اَعمال کے اندرکسی قسم کی کوتاہی واقع نہ ہو۔اِسی لئے نبی کریمﷺنے ہر مسلمان پر بقدرِ ضرورت علم کا حاصل فرض قرار دیا ہے۔ذیل میں اِسی مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے رمضان المُبارک کے مسائل کوقدرے تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جارہا ہے ۔بہت ہی اچھا ہوگا کہ رمضان کی آمد سے پہلے اِن مسائل کو اچھی طرح سمجھ کر پڑھ لیا جائے تاکہ رمضان المُبارک میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ مسائلِ رمضان کوآسانی کیلئے گیارہ فصلوں میں تقسیم کرکے ذکر کیا گیا ہے: