انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
ساتھ قرآن کریم کا دور کرتے تھے الغرض آپﷺنفع رسانی میں تیز چلتی ہوا سے بھی زیادہ فیّاض اور سخی تھے۔(بخاری:6) حضرت سیدنا عبد اللہ بن عبّاس فرماتے ہیں:”كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ أَطْلَقَ كُلَّ أَسِيرٍ، وَأَعْطَى كُلَّ سَائِلٍ“ جب رمضان المُبارک داخل ہوتا تو نبی کریمﷺہر قیدی کو آزاد کردیتے اور ہر سائل کو نوازا کرتے تھے۔(شعب الایمان :3357) حضرت انس سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺسے افضل روزوں کے بارے میں دریافت کیا گیا ، آپﷺنے فرمایا:”شَعْبَانُ لِتَعْظِيمِ رَمَضَانَ“ روزوں میں افضل روزہ(رمضان کے بعد ) شعبان کے روزے ہیں جوکہ رمضان کی تعظیم میں رکھے جائیں ۔دریافت کیا گیا کہ سب سے افضل صدقہ کون سا ہے؟آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”صَدَقَةٌ فِي رَمَضَانَ“ وہ صدقہ جو رمضان میں کیا جائے۔(ترمذی:663) حضرت سلمان فارسیسے مَروی ایک طویل حدیث میں آپﷺنے رمضان کے مہینہ کو غرباء و مَساکین اور ناداروں کے ساتھ غم گساری کا مہینہ قرار دیا ہے، چنانچہ اِرشاد فرمایا:”شَهْرُ الْمُوَاسَاةِ“ یعنی رمضان کا مہینہ غریبوں کے ساتھ غم گساری کا مہینہ ہے۔(شعب الایمان : 3336) صدقہ و خیرات کرنا چونکہ غریبوں کے ساتھ غم گساری کی بہترین شکل ہے ، اِس لئے اِس مہینے اِنفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی عظیم عبادت میں