ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
سرعید گہ رونمائی ہے کس کھڑی رو رہی ہے جو خلقت خدا کی دیا ابر رحمت نے بھی آکے چھینٹا جنازہ پہ کس شیخ با اتقا کی گئی آسماں پر جو روح معطر ملائک نے بھی غم میں آہ و بکا کی زمانے میں ہیں شیخ و ہادی ہزاروں نظر تو ہے تم پر دل مبتلاء کی سنا اور نہ دیکھا زمانے میں تم سا قسم ہے خدا کی قسم ہے خدا کی گیا در سے محروم اب تک نہ کوئی دوا آپ نے کی ہر اک مبتلا کی نہیں کوئی مونس نہ غم خوار تم سا کہوں کس سے حالت دل مبتلا کی کوئی ایسی صورت بتاؤ تو حضرت سنبھل جائے حالت دل مبتلا کی کھڑا ہوں میں مرقد پہ بے چین پھر ہوں وہی میری حالت ہے آہ و بکا کی خفا ہو کے پھر اپنے پھر اپنے سینہ لگانا جفا میں بھی تیری جھلک تھی وفا کی زمانہ میں سمجھا نہ واصل کسی نے حقیقت کو اس عاشق با وفا کی