ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
یا تن رسد بجاناں یا جاں زتن بر آید اور یوں سمجھے یابم اورایا نیابم جستجوئے مے کنم حاصل آیدیا نیاید آرزوئے مے کنم اور کسی کیفیت اور ثمر کا منتظر نہ رہے میل من سوئے وصال و میل او سوئے فراق ترک کام خود گرفتم تابر آید کام دوست پھر اگر کچھ مقصود کی طرف کامیابی ہو تو شکر بجا لائے شکرللہ کہ نہ مردیم ورسیدیم بدوست آفریں باد بریں ہمت مردانہ ما الہام کی مخالفت سے صاحب الہام کو دنیاوی ضرر ہو سکتا ہے فرمایا کہ الہام کی مخالفت سے بھی دنیا میں مواخذہ ہو جاتا ہے مثلا کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے یا اور کوئی آفت آ جائے مگر آخرت میں نہیں ہوتا ۔ کیونکہ الہام حجت شرعیہ نہیں اس لئے اس کی مخالفت معصیت نہیں جس سے آخرت میں مواخذہ ہو اور وحی کی مخالفت سے آخرت میں بھی مواخذہ ہوتا ہے ۔ اپنے آپ کو کافر و فاسق سے بھی بدتر سمجھنے کا مطلب فرمایا اپنے آپ کو فاجر فاسق اور کافر فرنگ سے بھی بدتر سمجھے فاسق سے تو اس معنی کہ نہ معلوم اللہ تعالی کو کون سی خصلت اس کو پسند آ جائے جو ہم سے پوشیدہ ہے اور کافر سے بحثیت مآل کہ نہ معلوم ہمارا مآل کیا ہو گا ۔ تکبر کی حقیقت اور اس کا علاج ایک شخص نے تکبر کی حقیقت اور اس کے علاج کا سوال بذریعہ عریضہ کیا ۔ تحریر فرمایا کہ تکبر کی حقیقت یہ ہے کہ کسی کمال میں اپنے کو دوسروں سے اس طرح بڑا سمجھنا کہ