ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی کے حفظ قرآن کی کرامت فرمایا کہ حضرت مولانا محمد قاسم جہاز میں روز ایک پارہ حفظ کر کے شام کو تراویح میں سنا دیا کرتے تھے اور آہستہ آہستہ یاد فرماتے تھے کسی کو پتہ بھی نہیں چلا یہ حضرت مولانا کی کرامت ہے ایک شخص نے عرض کیا کہ مولانا خلیل احمد صاحب نے رمضان شریف میں آدھا قرآن شریف حفظ کر لیا تھا تبسم سے فرمایا کہ چونکہ وہ مولانا سے آدھے تھے اس لیے کرامت بھی آدھی ہو گئی ۔ حضرت حاجی صاحب کی دعا بعد ختم درس مثنوی شریف فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کا معمول تھا کہ جب مثنوی کا درس ختم فرماتے تو یوں دعا فرمایا کرتے تھے اے اللہ جو جو اس کتاب میں لکھا ہے اس میں سے ہمیں بھی حصہ دیدے ( آمین جامع ) ۔ حضرت حاجی صاحب کا درس مثنوی ، شعر ، مثنوی مولوی معنوی فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت حاجی صاحب کی خدمت میں مثنوی کا درس ہو رہا تھا اور جلسہ عجیب جوش و خروش سے پر تھا اس روز حضرت نے پکار کر یوں دعا فرمائی " اے اللہ ہم لوگوں کو بھی ایک ذرہ محبت عطا فرما آمین " پھر دعا کے بعد فرمایا کہ الحمد للہ سب کو عطا ہو گیا ( الہام ہوا ہو گا ) پھر دوسرے جلسہ میں فرمایا کہ بھائی ذرہ سے زیادہ کا تحمل بھی نہیں ہو سکتا ۔ یا رب چہ چشمہ ایست محبت کہ من ازاں یک قطرہ آب خوردم و دریا گریستم بحر یست بحر عشق کہ ہیچش کنارہ نیست ایں جاجزاینکہ جاں بسپارند چارہ نیست ہست قرآن در زبان پہلوی پر شبہ کا جواب فرمایا کہ جب مثنوی کے درس کا وقت آتا تو حضرت حاجی صاحب یوں فرمایا کرتے تھے کہ آؤ بھائی مثنوی کی تلاوت کر لیں ۔ ایک شعر ہے