ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
منقطع نہیں ہوتے مگر اعتراض سے فورا منقطع ہو جاتے ہیں ۔ از خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم گشت از فضل ربی بے ادب تنہا نہ خودرا داشت بد بلکہ آتش درہمہ آفاق زد اس طریق میں یا تو کامل اتباع اختیار کرے ورنہ علیحدگی اختیار کرے ۔ ( جامع ) دو فریق کے درمیان دونوں کی بات سنے بغیر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے جب حضرت علی کو یمن کا قاضی بنا کر بھیجا ہے تو یہ گر بتایا تھا کہ اے علی جب تک دونوں فریق کے بیان نہ سن لو اس وقت تک کسی قسم کا فیصلہ نہ کرنا ۔ ارتداد کی اصل وجہ افلاس ہے مسلمانوں کو اپاہج ہو کر نہ بیٹھنا چاہئے فرمایا کہ ارتداد کی زیادہ وجہ افلاس ہے ۔ اسلام میں کسی کو شبہ نہیں ہوتا میں نے حیوۃ المسلمین کی ایک روح میں اس مضمون کو بسط کے ساتھ لکھا ہے کہ مسلمانوں کو اپاہج ہو کر نہ بیٹھنا چاہئے ۔ کھائے اور کمائے اور بچوں کے لئے بھی چھوڑ جائے مگر حدود شرعیہ سے آگے نہ بڑھے اور نہ مال کو معبود بنائے اور خدا سے کسی حال میں غافل نہ ہو باقی کھیتی کرنا باغ لگانا ۔ تجارت کرنا اس کی فضیلت خود احادیث سے ثابت ہے ۔ بارش میں کمی خدا تعالی سے اعراض کی وجہ سے ہوتی جا رہی ہے فرمایا پرانے بزرگوں سے سنا ہے کہ جب تک نہریں نہ تھیں اس وقت تک خوب بارش ہوتی تھی ۔ کیونکہ اس وقت لوگوں کی نظر محض خدا پر ہوتی تھی اب جتنی ادھر سے بے توجہی ہوتی جاتی ہے ادھر سے بھی اعراض ہوتا جاتا ہے سچ ہے انلزمکموھا و انتم لھا کرھون اور اب تو جا بجا گاؤں میں پانی کے واسطے مشینیں لگ رہی ہیں کہ بلا بارش بھی کھیتی ہوا کرے پھر بارش اور بھی کم ہو جائے گی اب ان بیچاروں کے لئے خرابی ہے جہاں مشینوں کا انتظام نہیں ۔