ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
نے لکھا کہ یہ لفظ بازاری ہے خبردار جو آئندہ ایسا لکھا بلکہ ایسا لکھا ہوتا کہ مجھ کو عقیدت ہے اسی طرح ان کے لڑکے نے جو بے ریش تھا یہاں آنے کو لکھا میں نے ممانعت لکھ دی اس کے خاوند کو یہ معلوم ہوا تو بڑے خوش ہوئے کہ یہ ہوتی ہے اصلاح حضرت نے فرمایا کہ یہ خطرناک فرقہ ہے میں ان سے تعلق رکھنا نہیں چاہتا ۔ نادان جماعت سے نکل ہی جائیں تو اچھا ہے فرمایا کہ دانا کے ہاتھ سے اگر دو پیسے ملیں تو خوشی ہوتی ہے اور نادان کے ہاتھ سے اگر روپے ملیں تو وہ خوشی نہیں ہوتی کیونکہ نادان کا اعتقاد تو خدا جانے کب ختم ہو جائے اور دانا کا اعتقاد باقی رہتا ہے نادانوں سے تو روپیہ بہت ملتا ہے مگر میں اپنے مقرر کئے ہوئے قواعد سے یہ چاہتا ہوں کہ نادان جماعت سے نکل ہی جائیں صرف عاقل اور مخلص ہی رہیں ۔ میرے سوال و جواب کا منشاء حقیقت واضح کرنا ہے فرمایا کہ ایک شخص میرے باز پرس کی نسبت کہتے تھے کہ منکر نکیر کا جواب تو بہت آسان ہے اور اس ( یعنی مرشدی مد ظلہم العالی ) کا جواب مشکل ہے ہمارے حضرت نے فرمایا اس نے بالکل صحیح کہا وجہ اس کی یہ ہے کہ وہاں تو سچ کہہ دیں گے اس لئے آسان ہے اور یہاں جھوٹی باتیں بناتے ہیں اور میں سچ کہلوانا چاہتا ہوں اس لئے جرح میں پھنس جاتے ہیں جیسے عدالت میں جا کر اصل معاملہ کو چھپاتے ہیں کہ مقدمہ قائم نہ ہو جائے ( مگر اللہ کے فضل سے یہاں تو حقیقت ظاہر ہو ہی جاتی ہے 12 جامع ) جو طبیب بد پرہیزی کو منع نہ کرے وہ خائن ہے فرمایا کہ بعضے لوگوں کے خط شکایت میں آتے ہیں کہ تمہارے یہاں روک ٹوک بہت ہے میں کہتا ہوں کہ جو طبیب بد پرہیزی کو منع نہ کرے تو وہ خائن ہے اور اس قابل نہیں کہ اس سے علاج کرایا جائے ۔ حقوق واجبہ کو ترک کر کے مستحبات میں مشغول ہونا جائز نہیں فرمایا کہ بعض وقت قرآن شریف کا پڑھنا بھی ممنوع ہو سکتا ہے جیسے کوئی شخص