ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
مارا بعد میں دوسرے کے پاس وہ چوری نکلی مجھے سخت ندامت ہوئی کیا کروں تحریر فرمایا کہ اگر بالغ ہے تو اس سے معافی مانگو اور اگر نابالغ ہے تو اس کے سامنے اعتراف غلطی کا کرو ایک مدت تک اس کی دلجوئی کرو اور اس سے پوچھ پوچھ کر اس کی فرمائشیں پوری کرو ۔ بعض لوگوں کو شب بیداری سے امراض پیدا ہو جاتے ہیں ایک شخص نے لکھا کہ میری تہجد کی نماز قضا ہو جاتی ہے تحریر فرمایا حدیث ہے لا تفریط فی النوم اور سعدی کا قول ہے ۔ ولیکن میفزائے برمصطفی تو کیا اس سے زیادہ اسقدر دلگیر ہونا اس زیادۃ کو مستلزم نہیں ہے ( مجمع کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا ) کہ ہر شخص کا علاج علیحدہ ہوتا ہے بعضوں کو شب بیداری سے امراض پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ ان پر نوم مسلط کر دی جاتی ہے اور ان کو غم ہو تو ان کی اس طرح سے دلجوئی کی جاتی ہے کیونکہ اللہ تعالی نے ہر شخص کے مزاج اور عادت جدا جدا بنائے ہیں بگوش گل چہ سخن گفتہ کہ خندان است بعندلیب چہ فرمودہ کہ نالان ست اگر طاعات میں نفس کو بھی لذت ہو تو یہ کوئی رنج کی بات نہیں ایک شخص نے لکھا کہ قرآن شریف کی تلاوت میں اس قدر دل نہیں لگتا جس قدر تفسیر میں لگتا ہے اور خاص کر نکات تفسیر میں اور زیادہ لگتا ہے ۔ تحریر فرمایا کہ اگر طاعات میں نفس کو بھی لذت ہو تو یہ خوشی کی بات ہے یا رنج کی رہا کمی بیشی یہ امر طبعی ہے کہ ہر طبیعت کا خاصہ جدا ہے اس پر ملامت نہیں ۔ فیوض باطنی جلدی حاصل ہو جانیکا سبب فرمایا کہ پہلے لوگوں میں شیخ کے ساتھ اعتقاد بہت ہوتا تھا اور اسی لئے فیوض باطنی جلدی حاصل ہوتے تھے میرے ایک ماموں صاحب مولوی غوث علی صاحب پانی پتی کے مرید تھے لوگوں نے ان سے کہا کہ تم کس کے مرید ہو گئے حالانکہ لوگ ان کو یوں کہتے