ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
قرآن شریف یاد کرنا چاہتا ہے جو کہ مستحب ہے مگر بیوی بچوں کے لئے گذر کا کوئی ذریعہ نہیں ہے تو اس کو قرآن کے یاد کرنے میں وقت صرف کرنا حرام ہے کیونکہ واجب میں خلل پڑتا ہے ۔ فافہم ۔ خدا تعالی سے صحیح تعلق ہو تو بڑے بڑے گردن جھکاتے ہیں فرمایا کہ آدمی کو چاہیے کہ خدا سے صحیح تعلق پیدا کرے پھر اللہ تعالی بڑے بڑے متکبروں اور فرعونوں کی گردنیں اس کے سامنے جھکا دیتے ہیں ۔ حضرت حاجی صاحب کے مکان کے بارے میں ایک غلط حکایت پر حضرت والا کا جواب فرمایا کہ یہاں حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مکان تھا وہ غدر میں نیلام ہو گیا پھر نیلام کرنے والوں سے بھائی نے لے لیا ۔ یہاں بعض لوگوں نے یہ مشہور کیا کہ حضرت حاجی صاحب نے مجھے ( یعنی مرشدی مدظلہم کو ) مکان کا زرثمن دیدیا ہے کیونکہ اس نے حضرت حاجی صاحب کو لکھا تھا کہ تم نے میری نوکری تو چھڑا دی اب کھانے کو کہاں سے آئے تو حضرت حاجی صاحب نے یہ فرمایا کہ تم اس مکان کی قیمت اپنے صرف میں لے آؤ ۔ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا ۔ میں نے یہ سن کر کہا کہ شکر کا مقام ہے کہ ہمارے پیر ایسے ہیں جو مریدوں کو دین کے ساتھ روپے بھی دیتے ہیں اوروں کے پیر تو بھیک منگے ہیں مریدوں کو لوٹتے ہیں تب وہ شخص سمجھے کہ یہ روایت غلط ہے ۔ طالب کو کسی مقام پر پہنچ کر بس نہ کرنا چاہئے فرمایا کہ طالب کو کسی مقام پر پہنچ کر بس نہ کرنا چاہیے اے برادر بے نہایت در گہی ست ہرچہ بروئے میرسی بروئے ماست کس ندانست کہ آں یار کجا ست ایں قدر است کہ بانگ جرسے می آید اور یہ حال ہونا چاہیے دست از طلب ندارم تا کام من بر آید