ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
خدمت میں رہے تا کہ اس کے عادات حالات سے پوری پوری آگاہی حاصل ہو جائے کیونکہ یہ معرفت مبادی میں سے ہے اور جب تک مبادی کسی فن کے ذہن میں نہ ہوں مقاصد میں چل نہیں سکتا ۔ ایک بزرگ کا قول فرمایا کہ ایک بزرگ کا قول ہے ۔ مبارک معصیتے کہ مرا بعذر آرد زنہاراز طاعتے کہ مرا بعجب آرد قول دیگر برہوا پری مکسے باشی برآب روی خسے باشی دل بدست آرکہ کسے باشی قول دیگر نماز بسیار گزاردن کار پیر زنان است روزہ بسیار داشتن صرفہ نان است حج بسیار گزاردن سیر جہان ست دل بدست آوردن کار مردان ست تعویذ دینے میں ایک احتیاط فرمایا کہ جب میں کسی کو تعویذ دیتا ہوں تو ایک کاغذ اور اوپر لپیٹ دیتا ہوں ۔ کیونکہ بلا وضو قرآنی آیات کا مس جائز نہیں ہے لوگ اس کی احتیاط کہاں کریں گے ۔ حکومت کا متولی بننا جائز ہے کہ نہیں فرمایا کہ ایک دفعہ مجھ سے نواب ڈھاکہ نے سوال کیا کہ گورنمنٹ کی تولیت جائز ہے یا نہیں ۔ میں نے کہا تولیت کی دو قسیمں ہیں ایک تو متولی شرعی اور ایک متولی قانونی تو گورنمنٹ متولی قانونی ہو سکتی ہے ۔ متولی شرعی نہیں ہو سکتی کیونکہ متولی شرعی کے لئے اسلام شرط ہے اور گورنمنٹ غیر مسلم ہے اس لئے گورنمنٹ سے درخواست کی جائے