ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
کہ ایک سرائے میں ہم چند آدمی کھانا کھا رہے تھے کہ سامنے سے ایک کتا آیا ایک شخص نے بہت ادب سے سلام کیا لوگوں نے ملامت کی تو اس نے کہا کہ جن بھی کبھی کتے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں سو ممکن ہے کہ یہ جن ہو اور جنوں میں بھی جنوں کا بادشاہ ہو ۔ اور ممکن ہے کہ مجھ سے راضی ہو کر مجھے کچھ دے دے ۔ دیکھئے اس نے طمع کے لئے کتنے بعید احتمالات اور امکانات نکالے ۔ بلوغت کا ایک حیرت ناک واقعہ ایک اخبار میں دیکھا ہے نہ معلوم صحیح ہے یا غلط ہے کہ ایک چار برس کا بچہ ہے ۔ اسے شہوت کا اس قدر ہیجان ہے اور اس پر ڈاکٹروں کا بھی اتفاق ہو گیا ہے کہ اگر شادی نہ کی گئی تو امراض کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ مولوی غوث علی صاحب پانی پتی کا ایک واقعہ فرمایا کہ غوث علی صاحب پانی پتی بڑے حاضر جواب تھے ایک مرتبہ کسی مسخرہ نے مولوی صاحب کو شرمندہ کرنے کے لئے ایک رنڈی کو ایک مرغا دے کر بھیجا کہ مولانا سے ذبح کے لئے کہنا وہ تیری بات سے جھینپ جائیں گے وہ مولانا کی خدمت میں آ کر عرض کرنے لگی کہ حضرت یہ مرغا حلال کر دیجئے ۔ مولانا نے فرمایا کہ بی بی کسی اور سے فرمائش کرو اور میں نے تو آج تک نہ حلال کیا نہ حرام کیا ( کیونکہ مولوی صاحب نے نکاح بھی نہ کیا تھا ) مرید کے امتحان لینے کا ایک قصہ فرمایا کہ ایک شخص ایک شیخ کے پاس مرید ہونے گیا ۔ اس نے ہر چند ٹالا مگر یہ نہ ٹلا ۔ پھر شیخ نے امتحان کے لئے اس سے خلوت میں فرمایا کہ بھائی میں ایک بلا میں مبتلا ہوں اور اس کو کسی دوسرے پر ظاہر نہیں کر سکتا ۔ اگر ان مریدوں پر ظاہر کر دوں تو بدظن ہو جائیں گے اور تم چونکہ ابھی مرید نہیں ہوئے صرف دوست ہی ہو تم سے کہتا ہوں وہ بلا یہ ہے کہ میں ایک عورت پر عاشق ہو گیا ہوں اور مدت سے اس فکر میں تھا آج بہت سا روپیہ خرچ کر کے اسے راضی کیا ہے اس سے یہی قرار پایا ہے کہ جس وقت کوئی آدمی ایسی