ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
کسی نے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ تسخیر کا عمل جانتے ہیں فرمایا ہاں جب ہی تو میرے یہاں مولانا عبدالرحیم صاحب جیسے لوگ آتے ہیں ۔ اضافہ از احقر محمد نبیہ تاندوی غفرلہ ولوالدیہ جامع رسالہ ہذا دہلی کے ایک مجذوب کی بد دعا احقر جامع نے ثقہ سے سنا ہے کہ ایک تھانہ بھون کے رہنے والے دہلی میں کسی مجذوب کے پاس دعا کے واسطے حاضر ہوئے تو اس نے کہا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھانہ بھون ابھی تک غرق نہیں ہوا اس نے عرض کیا کہ حضرت میں تو دعا کے واسطے حاضر ہوا ہوں اور آپ بد دعا فرما رہے ہیں انہوں نے جواب دیا کہ تھانہ بھون اب تک ضرور غرق ہو جاتا مگر وہاں دو شخص ہیں ایک مردہ ایک زندہ ایک تو شاہ ولایت صاحب وہاں لیٹے ہوئے ہیں ( ان بزرگ کا تھانہ بھون میں مزار ہے ) اور ایک مولانا اشرف علی صاحب ۔ ان دونوں کی برکت سے تھما ہوا ہے ورنہ ضرور غرق ہو جاتا ۔ حضرت حکیم الامت کے بارہ میں حضرت مولانا گنگوہی کی رائے احقر جامع نے ثقہ سے سنا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا گنگوہی نے حضرت سیدی و سندی شیخی و مرشدی حکیم الامت حضرت مولانا مولوی شاہ محمد اشرف علی صاحب کی نسبت یہ فرمایا کہ بھائی ہم نے تو حاجی صاحب کا کچا پھل کھایا ہے ( کیونکہ حضرت گنگوہی سب سے اول خلیفہ ہیں ) اور انہوں نے پکا پھل کھایا ہے ( کیونکہ بڑھاپے میں کمال روحانی بڑھتا ہے جامع ) محشی کہتا ہے کہ یہ تواضع ہے اس کو تفاضل پر محمول نہ کیا جائے حالات کے تفاضل سے ملابسین حالات کا تفاضل لازم نہیں آتا کیونکہ حالت فاضلہ کے ملابس کی استعداد کا فاضل ہونا لازم نہیں ۔ حضرت مولانا گنگوہی نے حضرت حکیم الامت تھانوی کی شکایت سننے سے انکار کر دیا احقر جامع نے استادی مولانا مولوی محمد قدرت اللہ صاحب مدظلہ سے سنا ہے وہ فرماتے تھے کہ ایک مرتبہ میں حضرت مولانا گنگوہی کی خدمت بابرکت میں حاضر تھا کہ کچھ