ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
میں ترکی بھاشا عربی فارسی سب کچھ تھی ۔ عربی کا ایک شعر یہ تھا ۔ الوجھک شمس بازغۃ والخدث بدر مقبول اور مجھ سے اصلاح کی درخواست کی میں نے یہ اصلاح دی تھی الوجہ کشمس بازغۃ والخد کبدر مقبول حسن التماس کی ایک مثال فرمایا کنج پورہ میں نانا صاحب وکیل ریاست تھے ۔ وہاں کھانے کو روزانہ ماش کی دال ملتی تھی اور اس میں تیل پڑتا تھا اس سے اور بدمزہ ہو جاتی تھی نانا صاحب نے وہاں کے رئیس کو لکھا ۔ دال ماش توئی مثال سریش روغن تلخ ہم درت کم و بیش مردماں می خورند و می گوزند شکر حق می کنند ازپس و پیش ان رئیس صاحب نے حکم دیا کہ پیر جی صاحب کو روزانہ کھانا ہمارے خاصہ سے جایا کرے ۔ ایک مغلوب الحیاء شخص کا واقعہ فرمایا کہ مولوی غوث علی صاحب کے ملفوظات میں ایک شخص کا واقعہ لکھا ہے کہ اتفاق سے گھر میں بیٹھے ہوئے ان کی ریح صادر ہو گئی بس گھر سے نکل گئے وہ تین برس کے بعد آئے کہ اب تو سب بھول بھال گئے ہوں گے مگر احتیاطا دروازہ پر آ کر ٹھہرے کہ پہلے سن لوں میرا کوئی تذکرہ تو نہیں ہے ۔ اتفاق سے وہاں ان کے ایک لڑکے سے کوئی خطا ہو گئی تھی جس سے اس کی ماں کہہ رہی تھی کہ ہے نا ان پدوڑے کا ۔ بس یہ سن کر بھاگے کہ ابھی وہ بات یاد ہے ۔