ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
ایک تو ڈھونڈ لیا ہے ایک اور ڈھونڈوں گا پھر یہی کام کیا کروں گا ۔ حضرت حاجی صاحب سے بیعت ہونے کے لئے مولوی فیض الحسن صاحب کی شرائط فرمایا کہ مولوی فیض الحسن صاحب نے حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہونے کے وقت یہ کہا تھا کہ دو شرطوں کے ساتھ بیعت ہوتا ہوں ایک تو یہ کہ کبھی نذرانہ نہ دوں گا دوسرے یہ کہ کبھی خط نہ بھیجوں گا ۔ حضرت نے فرمایا کہ اس سے بھی زیادہ شرطیں کرو تو وہ بھی منظور ہیں ان کو حضرت حاجی صاحب کے ساتھ اس قدر محبت تھی کہ نام سے روتے تھے حضرت حاجی صاحب کی تعریف میں ان کے بڑے جلے بھنے دوہے ہیں ۔ خانقاہ تھانہ بھون کی سہ دری کی تعمیر کاقصہ فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جس وقت تھانہ بھون کی مسجد پیر والی میں قیام فرمایا ہے ( جہاں اس وقت حضرت سیدی و سندی شیخی و مرشدی وسیلۃ یومی و غدی حکیم الامۃ حضرت مولانا و اولینا مولوی شاہ محمد اشرف علی صاحب مد اللہ ظلال فیوضہم العالی تشنگان بادہ محبت کو سیراب و مخمور و مسرور فرماتے ہیں ۔ نفعنا اللہ بطول بقاء آ وہ سلامت رہیں ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار الہ العالمین ان ناکارہ و ارذل خلائق جامع کو ہمیشہ اس ذات قدسی صفات کے سایہ عاطفت میں رکھیو یہاں تک کہ نکل جائے دم ان کے قدموں کے نیچے یہی دل کی حسرت یہی آرزو ہے ( جامع ) اس وقت یہاں یہ سہ دری نہ تھی کچھ قبریں تھیں کچھ درخت تھے اور اس جگہ ایک بزرگ بیٹھا کرتے تھے جن کا نام حسن علی شاہ تھا صاحب سماع تھے مگر دنیا دار نہ تھے سچے تھے ۔ جب حضرت یہاں تشریف لائے تو انہوں نے اتنا ادب کیا کہ خود اٹھ کر تکیہ شاہ ولایت صاحب میں چلے گئے ۔ حالانکہ اس وقت حضرت جوان تھے اور یہ بوڑھے تھے ان