ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
اکبر علی مرحوم نے کہا کہ داروغہ جی بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک ادنی آدمی بھی آپ کو مسلمان نہیں سمجھتا ۔ مسلمانوں کی ایک خرابی ہو تو کہی جائے اب تو ہر ہر بات میں رونا ہے ( جامع کہتا ہے تن ہمہ داغ داغ شد پنبہ کجا کجا نہم اور ایک روز کا رونا ہو تو رو کر صبر آئے ہر روز کے رونے کو کہاں سے جگر آئے تصویر دیکھنے کا شرعی حکم فرمایا کہ اگر تصویر قصدا دل خوش کرنے کو دیکھے تو حرام ہے اور اگر بلا قصد نظر پڑ جائے تو کچھ حرج نہیں ایک شخص نے سوال کیا کہ صنعت کے لحاظ سے دیکھے تو فرمایا کہ مصور کی صنعت تو کیا چیز ہے صانع حقیقی کی بعض مصنوعات کو بھی دیکھنا حرام ہے جیسے امارد و نساء کو بنظر صنعت دیکھنے لگے فقہاء نے اس کو خوب سمجھا ہے لکھتے ہیں کہ اگر شراب کی طرف فرحت کے لئے نظر کرے تو حرام ہے کیونکہ قاعدہ ہے کہ اچھی چیز کو دیکھ کر رغبت ہوتی ہے ( تبسم سے فرمایا ) کہ ایک مسخرے نے کہا کہ مولانا مولوی محمد مظہر صاحب مدرس سہارنپور کو میں لا جواب کرونگا ۔ اس نے مولوی صاحب کے پاس آ کر سوال کیا کہ لونڈے کو اگر اس نیت سے گھورے کہ اللہ تعالی نے کیسا بنایا ہے تو کیسا ہے ۔ فرمایا جہاں سے تو نکلا اسے دیکھ اس میں اللہ تعالی کی صنعت بہت زیادہ ظاہر ہوتی ہے کہ اتنی چھوٹی جگہ سے تو اتنا بڑا نکل آیا ۔ ہمارے بزرگوں میں عمق نظر اور للہیت بہت تھی فرمایا کہ بعض علماء تبحر میں ہمارے بزرگوں سے بہت زیادہ تھے مگر مجھے اپنے حضرات سے جو عقیدت ہے وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ان حضرات کے اندر عمق نظر اور للہیت بہت تھی ۔ وقف کرنے کی بعض جائز شرائط فرمایا کہ اگر کوئی اپنی جائیداد کو اس صورت سے وقف کرے کہ جب تک میں