ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
میں نے فی البدیہہ جواب دیا من منور از جمال حاجیم من مکمل از کمال حاجیم عارف کا ہذیان بھی عرفان ہوتا ہے فرمایا کہ مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ مفقود الخبر کی عورت کے بارہ میں کیا حکم ہے انہوں نے امام ابو حنیفہ کا مذہب بتلا دیا سائل نے عرض کیا اس میں تو بڑا حرج ہے اور دین میں حرج نہیں مولانا نے فرمایا کہ جہاد میں تو اس سے بھی زیادہ حرج ہے اس کا شریعت میں حکم کیوں ہے بڑے آئے حرج حرج کرنے والے جاؤ اپنا کام کرو ہمارے حضرت نے فرمایا کہ دیکھئے مجذوب تھے مگر بات کیسی عمدہ فرمائی ہمارے حضرت حاجی صاحب تو یہاں تک فرمایا کرتے تھے کہ عارف کا ہذیان بھی عرفان ہوتا ہے ۔ حضرت شاہ عبدالقادر صاحب کا کشف فرمایا کہ مولوی فضل حق صاحب شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث پڑھتے تھے شاہ صاحب بڑے صاحب کشف تھے اور اس خاندان میں آپ کا کشف سب سے بڑھا ہوا تھا جس روز مولوی فضل حق صاحب کسی ملازم پر کتابیں رکھوا کر لے جاتے گو کہ پہنچنے سے پہلے خود لے لیتے شاہ صاحب کو کشف سے معلوم ہو جاتا تھا اسی روز مولوی صاحب کو سبق نہیں پڑھاتے تھے اور جب خود لے جاتے حضرت کو کشف ہو جاتا اور اس روز سبق پڑھاتے ۔ جامع کہتا ہے پیش اہل دل نگہدارید دل تانبا شیداز گمان بد خجل حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کا غلبہ استغراق فرمایا کہ ایک مولوی صاحب فضل رحمن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے اور حسین عرب کے شاگرد تھے حافظہ بہت اچھا تھا مگر داڑھی منڈاتے تھے بلکہ داڑھی والوں کی مذمت بیان کیا کرتے تھے یہ مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی رحمہ اللہ کے یہاں حدیث کی سند لینے آئے مولانا نے فرمایا تھا کہ آپ کو حدیث کی سند دینا جائز نہیں