ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
ہے تو وہ روحانی ہے اور جو بڑھاپے میں زائل ہو جائے تو سمجھو نفسانی تھی گو محمود ہی ہو پہلے ذوقا معلوم ہوتا تھا اب بحمد اللہ تحقیقا سمجھ میں آ گیا ۔ حضرت مولانا فضل رحمن صاحب مجذوب صاحب حال تھے فرمایا کہ مولانا فضل رحمن صاحب مجذوب صاحب تھے ایک شخص ان کے پاس دعا کو حاضر ہوا ابھی آپ دعا کرنے نہ پائے تھے کہ فریق مخالف بھی دعا کیلئے حاضر ہوا اور ظاہر ہو گیا کہ یہ فریق ہے اب انکار کس سے کریں یہ کیسے معلوم ہو کون حق پر ہے بس فورا ہاتھ اٹھا کر دعا کی کہ " اے اللہ جس کا حق ہو اسے دلوا دے " اب یہ کس کا منہ تھا کہ غیر حق کے واسطے دعا کو کہے ان حضرات کے اندر عقل کامل ہی ہوتی ہے یہ لوگ ہیں عرفاء عقلاء حالانکہ مجذوب تھے مگر بات کیسی حکمت کی کہی ہے ۔ حضرت حاجی صاحب کے علوم کے سامنے علماء کی کوئی حقیقت نہ تھی فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب نے صرف کافیہ تک پڑھا تھا اور ہم نے اتنا پڑھا ہے کہ ایک اور کافیہ لکھ دیں مگر حضرت کے علوم ایسے تھے کہ آپ کے سامنے علماء کی کوئی حقیقت نہ تھی ہاں اصطلاحات تو ضرور نہیں بولتے تھے ۔ مولوی میاں اصغر حسین صاحب کا ایک خواب فرمایا کہ جس وقت دیوبند کے مدرسہ میں شورش ہوئی ہے تو اس زمانہ میں مولوی اصغر حسین صاحب نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک بزرگ موٹر میں سوار آ رہے ہیں اور انہوں نے میرے پاس آ کر موٹر ٹھہرایا اور وہ بزرگ مشابہ حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائپوری کے ہیں انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ ان سے ( یعنی مولانا حبیب الرحمن صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم دیوبند سے ) کہہ دینا گھبرائیں نہیں سب خیریت رہے گی ۔ حضرت مولانا گنگوہی کے طب سیکھنے کا واقعہ فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی کی پھوپھی بیمار تھیں آپ ان کی تیمارداری میں تھے جس طبیب کے یہاں آپ تشریف لے جاتے تھے وہ بہت نخرہ کرتا تھا مولانا کو غصہ آ گیا اور طب کی کتابوں کا مطالعہ شروع کر دیا اور اچھے طبیب