ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
کھول کر جھاڑو دینا شروع کی جب جھاڑو دے چکی تو آسمان کی طرف منہ اٹھا کر یوں عرض کیا کہ جھاڑو تو میں نے دیدی چھڑکاؤ آپ کر دیجئے بس یہ کہنا تھا کہ موسلا دھار بارش ہونا شروع ہو گئی عجز و نیاز عجیب چیز ہے ۔ اللہ تعالی کی نیاز پسندی کا ایک عجیب واقعہ فرمایا کہ سندیلہ کا واقعہ ہے کہ وہاں لوگوں نے استسقاء کی نماز پڑھی لیکن بارش نہ ہوئی ایک روز وہاں کی بازاری عورتیں وہاں کے رئیس چودہری کے پاس گئیں اور کہا کہ آپ لوگوں کی دعا میں تو اثر ہے اور قابل قبول ہے پھر جو بارش نہیں ہوئی تو اس کا سبب ہمارا منحوس فرقہ ہے جس کے گناہوں کی وجہ سے بارش نہ ہوئی ہم چاہتے ہیں کہ جنگل میں جا کر ہم بھی اپنے مولا کے سامنے عجز و زاری کریں اور توبہ کریں آپ کے پاس یوں آئے ہیں کہ آپ اس کا انتظام کر دیجئے کہ کوئی مرد ہمارے مجمع کی طرف جا کر ہمیں بری نظر سے نہ دیکھے چودھری نے ان کی حسب خواہش اس کا انتظام کر دیا کہ کوئی شخص ان کے مجمع کی طرف نہ جائے بس سب جمع ہو کر جنگل میں پہنچیں اور نماز جیسی الٹی سیدھی آتی تھی پڑھی اور پھر انہوں نے رونا شروع کیا اس قدر روئیں کہ جس کی حد نہیں بس یہ حال ہوا کہ آنے نہ پائیں تھیں کہ بارش موسلا دھار ہونا شروع ہو گئی ہمارے حضرت نے فرمایا کہ اب کیا منہ لے کر ناز کرے ۔ صاحبو وہاں نیاز بہت پسند ہے خویش را رنجور ساز و زار زار تاترا بیروں کنند از اشتہار اکثر عورتوں میں تکبر نہیں ہوتا فرمایا کہ اکثر عورتوں میں تکبر نہیں ہوتا ہے میں نے اپنے گھر میں دیکھا کہ ماما کو اپنے سرہانے بٹھا رکھا ہے اس پر میں نے ڈانٹا کہ کیا واہیات ہے اس سے ان کے اخلاق خراب ہوں گے مگر ان کو تو کچھ بھی اس کا خیال نہ ہوا ۔ بوڑھے بہ نسبت جوانوں کے زیادہ خطرناک ہیں فرمایا کہ عورتوں کی خدمت کا میرے اوپر خاص اثر ہوتا ہے ۔ لونڈیوں کی طرح