ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
جائے ۔ ہر صدی پر سطح زمین کی بلندی ممکن ہے فرمایا ہمارے یہاں جو آج کل نل لگ رہا ہے اور اس کے واسطے زمین کھد رہی ہے اس میں ایک پرت ابرک کا بھی نکلا ہے ۔ کیا عجب کسی زمانہ میں زمین کا مسطح بالائی وہی ہو کیونکہ آج کل کی یہ تحقیق ہے کہ ہر سو برس کے بعد زمین ایک فٹ بڑھ جاتی ہے یعنی اونچی ہو جاتی ہے ۔ مرنیوالوں کو اپنے اقارب کے نیک و بد کا پتہ تو چلتا ہے اس سے زیادہ ثابت نہیں ہے ایک شخص نے کہا کہ فلاں شخص مرنے والے کی کنوئیں کی تمنا تھی اب وہ بن گیا تو کیا اس کو اس کا پتہ چل گیا ہو گا ۔ فرمایا کہ بعض روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ موتی کو اپنے عزیز کے نیک و بد کا تو پتہ چلتا ہے اس سے زیادہ ثابت نہیں اور روح تو وہاں ایسے کام میں مستغرق ہے کہ اسے ان خرافات کی کیا پرواہ ہے ۔ غیر متشابہہ آواز سے نیند نہیں آتی فرمایا کہ مجھے غیر متشابہ آواز سے نیند نہیں آتی اور متشابہ سے آ جاتی ہے ۔ اگر کوئی کلمہ مکرر پڑھتا رہے تو فورا نیند آ جائے گی مگر قرآن شریف کی تلاوت کے وقت نہیں آتی کیونکہ اس میں مختلف مضامین ہوتے ہیں توجہ منتشر رہتی ہے ۔ موجودہ دور کے لوگوں میں حسن معاشرت سے دوری کا ایک واقعہ فرمایا کہ ہم لوگوں کو حسن معاشرت اور انتظام سے آج کل اس قدر اجنبیت ہو گئی ہے کہ ایک انگریز جو مسلمان ہوا تھا نماز کے لئے مسجد میں آیا ۔ وہاں حوض کی نالی میں رینٹ پڑی ہوئی تھی اس نے کہا کہ صاحبو ذرا اسے صاف تو کر دیا کرو ۔ بعض لوگوں نے جواب دیا کہ معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک تیرے اندر عیسائیت باقی ہے جب ہی تو صفائی صفائی کر رہا ہے اور یہ کہہ کر اسے مسجد سے باہر نکال دیا بعض سمجھ دار لوگوں کو معلوم ہوا جو اہل تہذیب تھے انہوں نے اس کی دلجوئی کی کہ یہ جاہل لوگ ہیں آپ خیال نہ کریں اس