ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
اگر روزی بدانش در فزودے زنادان تنگ تر روزی نبودے بناداں آنچناں روزی رساند کہ دانا اندراں حیراں بماند ( جامع ) ایک شخص کو میں نے راندیر میں دیکھا ہے کہ اس کو کوٹھی میں لاکھوں روپے کا فرنیچر ہے جب ہم تفریح کو جانے لگے تو موٹر میں ان کا بیٹھنا میرے ساتھ تجویز ہوا مجھے ان کی ظاہری حیثیت سے طبعی کراہت ہوئی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ مالک مکان یہی ہیں ۔ حضرت تھانوی کی غرباء کے ساتھ محبت و خلوص فرمایا کہ ایک غریب آدمی نے تجارت میں سے کچھ میرے لئے مقرر کر رکھا تھا ایک دفعہ صرف ایک پیسہ نکلتا تھا ۔ مجھے انہوں نے اکنی دے کر یہ کہا کہ لو ایک پیسہ تم رکھ لو اور تین پیسے مجھے واپس کر دو میں نے نہایت بشاشت سے قبول کر لیا اور تین پیسے واپس دیدیئے ( اس سے حضرت کی قناعت و انکساری اور غرباء کے ساتھ محبت و خلوص اور ان کی دلجوئی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے ۔ ( جامع ) صحت عجیب نعمت ہے فرمایا کہ صحت عجیب نعمت ہے لکھنؤ میں ایک نواب تھے ان کو ضعف معدہ کی شکایت تھی بس دو تولہ گوشت کا قیمہ پوٹلی میں باندھ کر چوستے تھے ایک دفعہ گومتی کے کنارے اپنے مصاحبین کے پاس بیٹھے تھے وہاں دیکھا کہ ایک لکڑہارا لکڑیوں کا گٹھا سر پر رکھے لا رہا ہے اس نے وہ گٹھا ایک درخت کے نیچے لا کر ڈھو سے پٹکا اور گومتی میں ہاتھ منہ دھویا اور درخت کے نیچے بیٹھ کر اپنا روٹ نکالا اور پیاز کے ساتھ کھانا شروع کیا کھا کر اور پانی پی کر سو گیا اور خراٹے لینے شروع کئے نواب صاحب نے اس کی یہ حالت دیکھ کر اپنے مصاحبین سے کہا کہ میں اس تبادلہ پر راضی ہوں کہ میرا تمول اور بیماری اسے مل