ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
پاس گاؤں سے آدمی آئے تو ان سے آپ نے پوچھا کہ امسال تمہارے کشت زار گندم پر تقاطر امطار ہوا یا نہیں ۔ گاؤں کے لوگ چونکہ بڑے چلتے ہوئے ہوتے ہیں لہذا فورا ایک شخص نے ان میں سے کہا کہ چلو میاں اس وقت قرآن شریف پڑھ رہے ہیں جب آدمیوں کی بولی بولیں گے تب آئیں گے ۔ نینی طوائف کا سجع فرمایا کہ ایک طوائف کہ جس کا نام نینی تھا مختلف شعرا کے پاس گئی کہ میرا سجع کہہ دو اور انہیں کچھ روپے بھی دیتی تھی مگر سب نے انکار کر دیا کہ ہم سے اس میں جوڑ نہ لگے گا آخر میں استاد ذوق کے پاس گئی کہ استاد میرا سجع کہہ دیجئے اور یہ روپے لے لیجئے ورنہ تمام میں بدنام کروں گی ذوق نے نام پوچھا تو مہمل ۔ ذوق نے کہا کہ کیا نیا ہی کلام ہونا ضروری ہے یا پرانے شعرا کے کلام میں سے بھی کافی ہے اس نے کہا کہ نئے پرانے کی کوئی قید نہیں ذوق نے کہا کہ نازت بکشم کہ ناز نینی بہت خوش ہوئی اور ذوق کو کچھ روپے دینے لگی انہوں نے واپس کر دیئے ۔ بے پردگی کے نقصان کا ایک واقعہ فرمایا کہ ایک مقام پر دو بہنوں کی دو جگہ شادی ہوئی اور ان دونوں میں چھوٹی بہن خوبصورت تھی اور ہمزلفوں میں ایک دوسرے کے یہاں آپس میں پردہ نہ تھا ( نہ معلوم لوگوں کو کیا خبط سوجھا ہے کہ جس میں اپنا ضرر ہو اس سے بھی نہیں بچتے ) بے تکلف آتے جاتے تھے جن کے گھر میں بڑی بہن تھی وہ چند بار منہ پر لائے کہ جیسی اس کی ( یعنی چھوٹی بہن کی ) صورت ہے ایسی میری بیوی کی نہیں ہے اور کئی دفعہ اس کو مجمع میں بھی کہا کہ چھوٹی کا نکاح مجھ سے نہ کر دیا بڑی کو میرے سر مڑھ دیا اور اس بے چاری کو بہت تنگ رکھتا تھا بالآخر وہ مر گئی ۔ پہلے کے دنیا داروں میں بھی دین کا فہم ہوتا تھا فرمایا کہ پہلے دنیا دار بھی بزرگ سیرت ہوتے تھے ایک وزیر کسی بزرگ سے ملنے گئے ( بزرگ نے یہ سمجھ کر کہ یہ مہمان ہے اس کے مذاق کی بات کرنا چاہیے معارف و حقائق یہ کیا سمجھے گا ) اس لئے انہوں نے اس وزیر سے پوچھا کہ آپ کا مزاج کیسا ہے