ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
کہ ایک جگہ تو اثر ہوتا ہے اور ایک جگہ نہیں ہوتا آج تک کسی سے بھی اس کا جواب بن نہ آیا ایسے ہی اللہ تعالی نے ہاتھ میں بھی بعضے ایسے خواص رکھے ہیں کہ مشہور ہے کہ بعضوں کا ذبح کیا ہوا تو کم تڑپتا ہے اور بعضوں کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا زیادہ تڑپتا ہے ( یہاں بھی دونوں جگہ فعل ایک اور اثر دو طرح ( جامع 12 ) ہاتھ کے خواص کے سلسلہ میں یہ بھی فرمایا کہ ایسے ہی اللہ تعالی نے ہاتھ سے کھانے میں بھی ایک خاصیت رکھی ہے جو کانٹے سے کھانے میں حاصل نہیں ہوتی اولا تو ہاتھ سے کھانے میں لذت معلوم ہوتی ہے دوسرے ہاتھ سے ہاضمہ کی قابلیت پیدا ہوتی ہے اطباء نے چار ہضم لکھے ہیں ایک پانچواں ہضم یہ بھی لکھنا چاہئے کہ ہاتھ سے ہی ہضم شروع ہو جاتا ہے اور عجب نہیں کہ اس حدیث میں یہ بھی حکمت ہے لا تقتطع الحم بالسکین ناخن ترشوانے کی مدت کی ایک حکمت فرمایا کہ ایک طبیب نے ناخن ترشوانے کی ایک مدت لکھی ہے کہ اس کے بعد ناخنوں میں سمیت پیدا ہو جاتی ہے ۔ ( شریعت نے بھی ایک مدت مقرر کر لی ہے عجب نہیں یہی حکمت ہو ) بدعت کی حقیقت ایک صاحب بلا اجازت پنکھا کھینچنے لگے ایک صاحب مجلس سے جو اٹھے تو انہوں نے پنکھا نہ روکا اور ان کی ٹوپی ان کے سر سے اتر کر گر گئی اس پر فرمایا کہ جب تم سے پنکھا کھینچنا ہی نہیں آتا تو دوسرے کے ہاتھ سے بلا میری اجازت کیوں لیا گیا وہ صاحب چپ ہو گئے اور جواب نہ ملنے کی حضرت کو اور اذیت ہوئی ( مجلس کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا ) کہ مجھے تو بدعت کی حقیقت اس سے پوری معلوم ہو گئی ہے کہ وہ عبادت نہیں ہے کیونکہ جس کی عبادت کی جاتی ہے وہ اس سے راضی ہی نہیں ( لتجاوزہ عن حدود الشرعیۃ ) اور ایسے ہی بعض خدمت بھی صورت خدمت ہوتی ہے اصل خدمت نہیں ہوتی کیونکہ خدمت سے مقصد ہے راحت و رضا مندی مخدوم جو یہاں مفقود ہے ( جیسا کہ یہ واقعہ ہوا ) بس معلوم ہوا خدمت بھی حدود ہی کے اندر ہو سکتی ہے اور یہ