ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
انہیں کا مشغلہ ہے صبح و شام اب سبحہ جنبانی غریب و مالدار و حاکم و محکوم سب کے سب فیوض خانقاہی سے بنے ہیں شیخ روحانی عدیل ان کا نہیں پیدا انہیں تشبیہ کس سے دوں نظیر ان کی نہیں ملتی جہاں میں وہ تھے لاثانی رکھوں سر پر ملوں آنکھوں سے گر قسمت سے مل جائے کہ ان ک کفش پا واصل ہے بہ از تاج سلطانی تصانیف ان کی خادم ان کے امریکہ میں لندن میں لو پہنچا ہند سے باہر بھی ان کا فیض روحانی بتاؤ تو کہیں دنیا میں دیکھا ہو اگر تم نے دکھاؤ تو جہاں میں مجھ کو ایسا شیخ روحانی ہنسی میں باتوں باتوں میں ہوئے اکثر مریض اچھے اشاروں ہی اشاروں میں گئے امراض روحانی ابھی تک مبتلائے جہل و نادانی تھے ہم لیکن حقیقت جو تصوف کی تھی وہ ان سے ہی پہچانی بحق سیدی و مرشدی اشرف علی مولی سبھیں طے ہوں مدار جہائے عرفانی و ایمانی بحق شیر مرد تھانوی یارب کرم فرما انہوں کے صدقہ مجھ سے دور ہوں امراض روحانی اسیر حرص ہوں اور مبتلائے کید نفسانی مدد اے جوش ایمانی کرم اے فضل ربانی جیا تو کیا جیا مردوں سے بدتر ہے مرا جینا نہیں وہ زندگی کہنے کے لائق جو ہے عصیانی