موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
کرتی ہے،حق بات اور سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے،اے قوم کے لوگو! اللہ کے داعی کی بات مان لو،اور اس پر ایمان لاؤ،اللہ پاک تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا،اور تمہیں ایک درد ناک عذاب سے پناہ دےگا۔ ان نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بھی احکام کےمکلف ہیں، ان کے لئے بھی دین کی تعلیمات ہیں،اورآپ ان کےبھی نبی ہیں،ان کے لئے بھی سزا کا نظام ہے۔اس لئے اہل السنۃوالجماعۃکا عقیدہ ہےکہ آپ انسانوں کےبھی نبی ہیں اورجنات کےبھی نبی ہیں۔اگروہ احکامِ شرع کے مکلف نہیں ہیں توان کے اسلام لانےکا کیا مطلب ؟ان کے کفر و شرک سے برأت کا کیامطلب؟اوران کے لئے سزا اور جزا کا نظام کیوں ہے؟کیا جنات جنت میں داخل ہوں گے؟ (۶)ان نصوص سے جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان میں بھی تبلیغ کانظام ہے،اوروہ بھی احکامِ شرع کے مکلف ہیں اور سزائیں ان کے لئے بھی ہیں،اور خطاب ان سے بھی ہےتوسوال یہ پیدا ہوا کہ وہ آخرت میں جنت میں جائیں گےیا نہیں؟تو علامہ بدر الدین شبلی حنفی لکھتے ہیں کہ علماء کے اس سلسلہ میں چار قول ہیں: (۱)مومن جنات جنت میں داخل ہوں گے۔اور یہی جمہور علماء کا مسلک ہے،اور اسی قول كوہم اختیار کرتے ہیں۔(۲)دوسرا قول یہ ہے کہ جنات جنت میں داخل نہ ہوں گے اس كے باہر ہی دروازوں كے قریب رہیں گے انسان انہیں دیكھ لیا كریں گے وہ انسانوں كو نہ دیكھیں گے۔ (۳)تیسرا قول یہ ہے كہ وہ اعراف میں رہیں گے اور اس بارے میں انہوں نے ایك حدیث بھی نقل كی ہے۔(۴)چوتھا قول توقف كا ہے،جس كا مطلب یہ ہے كہ ہم اپنی طرف سے اس كا كوئی فیصلہ نہیں كریں گے،بلکہ خاموش رہیں گے۔۱؎ ------------------------------ ۱؎:آکام المرجان: الباب الرابع والعشرون فی دخول مؤمنيهم الجنة:۱؍۹۲۔