موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت غلوں کا بھوسہ دار اور خوشبودار ہونا ہے۔غلّہ بھی ایک نعمت ہےاورغلّے کے ساتھ بھوسہ بھی ایک نعمت ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی نعمت نہیں ہےاوراسی وجہ سے ہم اس کو پھینک دیتے ہیں،حالانکہ یہ بھی بڑی نعمت ہے۔ (۱) تحقیق سے معلوم ہواکہ بھوسے والی روٹی زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ (۲)بھوسہ سے غلہ کی حشرات الارض: مکھی، مچھر، دھول اور گندگیوں سےحفاظت ہوتی ہے۔ (۳)بھوسہ ہمارے جانوروں کی غذا ہے،جن کا دودھ ہم استعمال کرتے ہیں،اور جن پر باربرداری کرتے ہیں،اورجن سے کئی فوائد ہم حاصل کرتے ہیں،اور یہ جانور ہمارے لئے ہی مسخر ہیں تو گویا بھوسہ بھی ہمارے لئے ہی نعمت ہوا۔ اس کے بعد ریحان کا لفظ ہے،ریحان کے ایک معنیٰ خوشبو کے ہیں،جس میں تمام قسم کی خوشبوئیں شامل ہیں۔۱؎اسی طرح وہ رنگ برنگے پھول بھی اسی میں داخل ہیں جن کو دیکھ کر آدمی کو سرور حاصل ہوتا ہے اور جن کی خوشبوؤں کو سونگھ کر دل و دماغ معطر اور باغ باغ ہوجاتا ہے۔ ریحان کے ایک معنیٰ مغز اور رزق کے ہیں،ابن عباسؓ نے رزق ہی کے معنیٰ مراد لئے ہیں۔۲؎ فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ سو اے جن و انس! تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟لفظِ ’’آلاءِ‘‘کی تحقیق : لفظ’’آلاءِ‘‘کےمعنی نعمت کے ہیں،۳؎ مطلب یہ ہے کہ اے جن و انس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟اس کے ایک اورمعنیٰ قدرت اورنشانی ------------------------------ ۱؎:تفسیرِ طبری:۲۲؍۲۰۔ ۲؎:روح المعانی :۲۰؍۱۲۲۔و تفسیر طبری۔ ۳؎: تفسیر ابن کثیر: ۷؍۴۹۱والقاموس الوحید۔