موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
﷽کلماتِ بابرکات پیرِ طریقت رہبرِ شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم الحمد للہ بفضلہ تعالیٰ مفسّر قرآن حضرت مولانا مفتی محمد نوال الرحمن صاحب زیدت فیوضہم کےموضوعاتی درسِ قرآن بضمن سورۃ الرحمن اشاعت کیلئے تیار ہے ، سابقہ درسِ قرآن بضمن سورۂ فاتحہ اورآیۃ الکرسی کی طرح امید ہے کہ اس کو بھی شرف قبول حاصل ہوگا، اور نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا اور سابقہ دروس کی طرح ہاتھوں ہاتھ لیا جائیگا۔ بندہ نے اس کے کچھ حصہ کا مطالعہ کیا بہت نفع محسوس ہوا ، مضامین کی آمد،آیات کی وضاحت اورسامعین کے اذہان کی رعایت خوب ہے، اس قدر شرح و بسط کے ساتھ علمی مواد کسی سورت کے ذیل میں یکجا بہت کم دیکھنے کو ملے گا۔اللہ کرے زورِ بیان اور زیادہ ہو۔ مفتی صاحب کے دونوں فرزندان عزیزم مفتی عابد قاسمی سلمہ و عزیزم مفتی ساجد سلمہ نے تخریج کا قابلِ قد ر کام کیا اور عزیزم مفتی ساجد قاسمی سلمہ نے بطور مقدمہ اپنی اولین بہترین منظوم کوشش کی ہے جو بڑی حوصلہ افزائی کی مستحق ہے ۔اللہ کرے کہ اسی طرح مولاناموصوف کے درس کا سلسلہ جاری رہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ محمدجمال الرحمن