موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
جائیں تو اس کے بعد اگر تم قتل کرنا چاہو تو قتل کردو،کیونکہ وہ شیطان ہے۔۱؎ ان روایات سے پتہ چلا کہ وہ انسان کی اور جانوروں کی شکلیں اختیار کرسکتے ہیں۔کیا جنات احکام شرع کے مکلف ہیں؟ (۵)ایک بات ان سے متعلق یہ بھی ذہن میں رکھناچاہیے کہ جنات میں بھی کچھ مؤمن ہوتے ہیں اور کچھ کافر،کچھ اچھے ہوتے ہیں اورکچھ برے، قرآن پاک کی ایک مستقل سورت سورۃ الجن ان ہی کے نام سے ہے ۔اس میں ان کےقرآن پاک کو سن کر اسلام لانے اور کفر و شرک سے برأت کا ذکر ہے۔ آپ نے فرمایاکہ مدینہ میں کچھ جنات اسلام لا چکے ہیں۔۲؎ اُن میں بھی رُشد و ہدایت اور دعوت و تبلیغ کا نظام ہے۔وہ بھی احکام شرع کے مکلف ہیں،انسانوں کے پاس آکر وہ بھی فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ صحابہ،تابعین، تبع تابعین،سے لےکر آج تک ان میں یہ نظام ہے۔حضور نے جنات میں بھی تبلیغ فرمائی : آپکا متعدد مرتبہ جنات کے پاس جانا اور ان میں تبلیغ فرمانا ثابت ہے۔ احادیث میں ہے کہ ایک رات ایک جن آپ کو بلانے کے لئے آیا اور آپ اس کے ساتھ تشریف لے گئے،وہاں جاکر ان کے مجمع میں قرآن سنایا ،جب آپ واپس جانے لگے تو ان لوگوں نے روزی کا سوال کیا تو آپ نے اللہ سے دعا کی،اورپھر فرمایا کہ جس ہڈی پر اللہ کا نام لیا جائے گا وہ تمہاری غذا ہوگی،اور پہلے کے بالمقابل اس پر اور زیادہ گوشت چڑھا دیا جائےگا- چونکہ وہ ان کی غذا ہے اس لئے آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ ہڈی اور گوبر سے استنجاء مت کیا کرو کیونکہ وہ تمہارے بھائی جنات کی غذا ہے۔ ------------------------------ ۱؎:صحیح مسلم:باب قتل الحیات وغیرھا،۵۹۷۶۔ ۲؎:صحیح مسلم:باب قتل الحیات وغیرھا،۵۹۷۶۔