موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
جائیں گے اوراوپر والے بھی ڈوب جائیں گے۔۱؎یہ حضور کےمعجزات میں سے ہے کہ آپ نے کبھی سمندری سفر نہیں کیا،اس وقت جہاز دو منزلہ ہوتا بھی نہیں تھا،اور آپ نے دو منزلہ جہاز کی مثال بیان فرمائی۔ اللہ پاک نے حضور پاک کی زبان مبارک سے بطورِ معجزہ بتادیا کہ بعد میں جو انسان سمندری جہاز بنانے والے ہیں ان کی کیفیت یہ ہوگی،پہاڑوں کی طرح بڑے بڑےجہاز ہوں گے۔ظاہری طور پر بندے بناتے نظر آتے ہیں لیکن ان کی تدابیر سجھانا اور اسباب بنانا اللہ پاک ہی کا کام ہے،اور ان سب کے حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔اور ان کو چلانے والے بھی اللہ پاک ہی ہیں،آپ دیکھیں کہ کتنے بڑے بڑے جہاز ہیں،سمندری موجیں جب اٹھتی ہیں اور کسی بھنور کا سامنا ہوتا ہے تو بچنے کے سارے اسباب اختیار کئے جاتےہیں،لیکن پھر بھی سمندری موجوں میں وہ ڈوب جاتے ہیں۔پتہ چلا کہ ان کو چلانے والا کوئی اور ہے، اللہ پاک فرمارہے ہیں کہ وہ میں ہوں،میں ہی اس کو چلاتا ہوں، تم نہیں۔جب میں ڈبونا چاہوں تو ڈبودوں، تمہاری کوئی تدبیر کسی کام کی نہیں ہوتی۔ہر شئ کو فنا ہے : کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ۲۶ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ۲۷ فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَان ۲۸ زمین میں جو کوئی ہے فنا ہونے والا ہے۔اور صرف تمہارے پروردگار کی جلال والی فضل و کرم والی ذات باقی رہے گی۔اب بتاؤ کہ تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘‘؟ ------------------------------ ۱؎:صحیح بخاری:کتاب الشرکۃ:باب ھل یقرع فی القسمۃ،۲۴۹۳۔