موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
باغات،محلات،خادم،ہر طرح کا ا ٓرام،چین،سکون،راحت،حتٰی کہ کسی ضرورت کے لئے کسی حرکت کی ضرورت ہی نہیں،تو اس سے بڑا کیا عیش ہوسکتا ہے؟فرمایا کہ ان کے علاوہ تمہیں ایک اورعیش کی چیز دی جائےگی،جس سے اصل عیش حاصل ہوگا،اور وہ ہے جنت کی حوریں۔آدمی ذرا سوچے کہ ایک باغ ہو اور اُس میں یہ ساری خرمستیاں اور عیاشیاں ہوں،لیکن حور نہ ہو تو کیا مزہ آئے گا؟جنتی مردوں کی قوت : اس لئے ایسی جب حوریں ہوں گی تو اللہ پاک اسی اعتبار سے ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے مرد میں بھی اسی طرح کی قوت پیدا کردیں گے۔ حضور نے فرمایا کہ جنتی مرد کو جماع میں سومردوں کے برابر قوت ہوگی۔۱؎ ایک حدیث میں ہے کہ حضرت ابو امامہ نے آپ سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول !()کیا اہل جنت بھی جماع کریں گے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں!وہ ایسے ذکر سے جماع کریں گے کہ جو کبھی سست نہیں پڑے گا اور کبھی اس کی خواہش کم نہیں ہوگی۔۲؎ ایک حدیث میں آپ نے فرمایا کہ ایک دن میں آدمی سو سو عورتوں سے صحبت کرسکے گا۔۳؎ ایک حدیث میں آپ نے فرمایا کہ جنت میں آدمی جتنا چاہے جماع کرسکے گا،اور جیسے جیسے وہ عورتوں کو دیکھے گا ویسے ویسے نئی نئی شہوت پیدا ہوتی جائے گی۔اور ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد عورت دوبارہ باکرہ ہوجائے گی۔۴؎کیا جنت میں بچے پیدا ہوں گے؟ اور پھر ایک کمال کی بات یہ ہے کہ جماع سے حمل نہیں ٹہرے گا،ایک حدیث میں آپ نے فرمایا: ------------------------------ ۱؎:مسند احمد :الجزء الثانی والثلاثون:۱۹؍۱۹۲۶۹۔ ۲؎:المعجم الکبیر:۷؍۱۷۴،۷۵۷۳۔ ۳؎:در منثور:۱؍۱۰۰۔ ۴؎:حوالۂ سابق۔