موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
مزین کردیا جاتا ہے،یہ منظر دیکھ کر حوریں کہتی ہیں کہ یا اللہ اپنے نیک بندوںمیں سے ہمارے شوہر بنادیجئے تاکہ وہ ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں اور ہم ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔پھر جو لوگ روزے رکھتے ہیں تو اللہ پاک حورِ عین سے ان کا نکاح کردیتےہیں۔۱؎دنیا کی عورتوں کا جھگڑا دیکھ کر حوروں کا کوسنا : ایک حدیث میں ہے کہ جب اس دنیا میں کسی نیک مؤمن بندے سے اُس کی بیوی جھگڑتی ہے تو آسمان سے حور کہتی ہے کہ اس کو تکلیف مت دے،اللہ تجھ کو ہلاک کرے،وہ تو اب تیرا مہمان ہے،قریب ہے کہ وہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آجائے۔۲؎ ایسی پاک دامن خوبصورت،نیک سیرت حوریں ہمارے لئے خیموں میں محفوظ ہیں،ان کی نظر سے مخلوقات اور وہ مخلوقات کی نظر سے چھپی ہوئی ہیں۔وہ خیمے کیسے ہیں؟ تو اس کے بارے میں احادیث میں مروی ہے:جنت کے خیمے : آپ نے فرمایا کہ جنت میں ایک خیمہ ہوگا،جس کی چوڑائی ساٹھ میل ہے،اس کے ایک گوشہ میں رہنے والے دوسرے گوشہ والوں کو دیکھ نہیں پائیں گے۔ اہل جنت اس کا دورہ کریں گے۔۳؎ ایک اور روایت میں ہےکہ خیمہ ایک کھوکھلے موتی کا ہوگا،ایک فرسخ چوڑا ایک فرسخ لمبا ہوگا۔اور بعض روایات میں ہے کہ وہ چار فرسخ کا ہوگا،اور اُس میں چار ہزار سونے کے دروازے ہوں گے۔۴؎ اور بعض روایات میں ہے کہ ایک ہی موتی کا خیمہ ہوگا جس میں موتی کے ستر دروازے ہوں گے۔۵؎ بہر حال وہ حوریں ان خیموں میں محفوظ ہوں گی۔ ------------------------------ ۱؎:کنز العمال:کتاب الصوم:۲۳۷۱۱؍۱۲؍۱۳۔ ۲؎:سنن الترمذی:باب الرضاع:۱۲۰۷۔ ۳؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۶۲۔ ۴؎: روح المعانی:۱۴؍۱۲۲۔ ۵؎:حوالۂ سابق۔