موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
صحابہ کا خوف : اس معاملے میں حضراتِ صحابہکا بھی یہی حال تھا کہ جب نماز کے لیے آتے توان کی کیفیت متغیر ہوجاتی،وہ کانپتے اورڈرتے تھے۔امام زین العابدین کے حالات میں لکھا ہے کہ جب مسجد میں نماز کے لیے آتے تو مسجد تک پہنچنے میں اللہ کی خشیت کی وجہ سے وہ زرد پڑجاتے تھے۔یہی حال صحابۂ کرام کا بھی تھا۔ حضرت عمر فرماتے تھے کہ اگر کل قیامت میں یہ اعلان ہوجائے کہ کوئی جہنم میں نہیں جائے گا سوائے ایک آدمی کےتو مجھےاندیشہ ہے کہ شاید وہ ایک آدمی میں ہی ہوں۔پیغمبروں پر جلالِ الٰہی کا اثر : کل قیامت میں پیغمبروں پر اللہ کا ایسا خوف طاری ہوگا کہ امتیں پیغمبروں سے حساب و کتاب شروع کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہیں گی تو وہ معذوری ظاہر کریں گے،اور کہیں گے کہ ہم سے دنیا میں یہ خطا ہوئی تھی،اگر آج ہم سے اس کا سوال ہوگا تو ہم کیا جواب دیں گے؟وہ اللہ کےنبی ہیں ،اللہ پاک کے محبوب اور مقرب بندے ہیں،لیکن اللہ کا خوف ان پر طاری ہے،اس لئے سوال کی ہمت نہیں کر پائیں گے۔ اخیر میں حضور پاک سفارش کریں گے تو پھر مخلوق کا حساب و کتاب شروع ہوگا۔خوفِ خدا رکھنے والے ایک نوجوان کا واقعہ : حضرت عمرکے زمانے میں ایک نوجوان اکثر مسجد میں عبادت میں مشغول رہا کرتا تھا۔ بہت زیادہ متقی اور پرہیزگار تھا۔ حضرت عمر اُس کو پسندفرماتے تھے۔ آپ اندازہ لگائیے کہ حضرت عمر جیسی شخصیت جس کو پسند کرتی ہو وہ کیسا ہوگا؟اس کا انتقال ہوا،جب حضرت عمرکو اس کی اطلاع ملی تو فرمایاکہ چلواس کی تعزیت کرکے