موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
اور فرمایا کہ ہمارے جانوروں کی لید تمہارے جانوروں کا چارہ ہوگا۔۱؎ معلوم ہوا کہ وہ بھی احکامِ شرع کے مکلف ہیں، وہ بھی آپ کے امتی ہیں، ایک جگہ اللہ پاک نے فرمایا: وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ۲؎ ’’ ہم نے بہت سے انسان اور جنات کو جہنّم کے لئے پیدا کیا‘‘۔ ایک اور مقام پر فرمایا: أُولٰئِكَ الَّذِيْنَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِیْ أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنَّهُمْ كَانُوْا خَاسِرِيْنَ۳؎ یہ وہ لوگ ہیں جن کےبارے میں جنات اور انسانوں کے ان گروہوں سمیت جو ان سے پہلے گزرے ہیں،عذاب کی بات طے ہوچکی ہے۔ سورۂ احقاف میں ہے: وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْا أَنْصِتُوْا فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا إِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِيْنَ،قَالُوْا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِیْ إِلَى الْحَقِّ وَإِلٰى طَرِيْقٍ مُّسْتَقِيْمٍ،يَا قَوْمَنَا أَجِيْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَآمِنُوْا بِهٖ يَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ۴؎ اور اے پیغمبر!یاد کروجب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیاکہ وہ قرآن سنیں،چنانچہ جب وہ وہاں پہونچے تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ،پھر جب وہ پڑھا جاچکا تو وہ اپنی قوم کے پاس انہیں خبردار کرتے ہوئے واپس پہونچے۔انہوں نے کہا کہ اے ہماری قوم کے لوگو!یقین جانو! ہم نے ایک ایسی کتاب سنی ہے،جو موسی کے بعد نازل کی گئی ہے،اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق ------------------------------ ۱؎:صحیح مسلم:باب الجہر بالقراءۃفی الصبح…۱۱۳۵۔۲؎:الاعراف:۹۱۔۳؎:الاحقاف:۱۸۔ ۴؎:الاحقاف:۲۹و۳۰و ۳۱۔