موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
ملاحت،ملایمت اورچکنا پن نہیں ہے تو وہ اٹریکشن (Atraction)کے لیے کافی نہیں ہوتا،اس لئے اللہ تبارک وتعالیٰ فرمارہے ہیں کہ وہ یاقوت اور مرجان کی طرح صاف ہوں گی،ستر جوڑوں کے پہننے کے باوجود اس کی پنڈلی کا گودا نظر آئے گا۔ بعض علماء نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ جیسے موتی سیپی میں صاف اور شفاف ہوتی ہے،کسی آدمی کاہاتھ اس کو چھوتا نہیں اسی طرح یہ بھی صاف وشفاف ہوں گی، ان کو کسی نے چھوا بھی نہ ہوگا۔۱؎ بعض علماءنے کہا ہے کہ ان کو یاقوت سے تشبیہ دی گئی ہے چہرے کی سفیدی اور چمک میں اور مرجان سے تشبیہ دی گئی ہے چہرے کی سرخی میں۔اور بعض نے اس کے برعکس بھی کہا ہے۔۲؎احسان کی تفسیر : ھَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ۶۰ فَبِاَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۶۱ بھلا غایت اطاعت کا بدلہ بجز عنایت کے اور بھی کچھ ہوسکتا ہے؟سو (اے جن و انس ) تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟ احسان کے ایک معنیٰ ہیں نیک کام کرنا، اور ایک ہے کام عمدگی اور اچھے طریقے سے کرنا۔مطلب یہ ہے کہ جو آدمی دنیا میں نیک کام کرے گا،اللہ اور اس کے رسول کی مرضی کے مطابق کرے گا تو آخرت میں اس کے لئے یہ حورو قصور ہیں۔ ابن عباساس آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ جو آدمی دنیا میں’’ لَااِلٰهَ اِلَّا اللہُ‘‘ کہے اور محمد پر ایمان لائے تو اس کا بدلہ سوائے جنت کے اور کیا ہوسکتا ہے؟۳؎ ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے یہ آیت پڑھی اور فرمایا کہ کیا تم جانتے ہوکہ اللہ پاک کیا کہہ رہے ہیں؟صحابہ نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول بہتر جانتے ہیں، ------------------------------ ۱؎: تفسیرِ رازی:۲۹؍۳۷۹۔ ۲؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۹۔ ۳؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۶۰۔